نوازشریف،مریم نوازکی سائرہ افضل تارڑکی رہائشگاہ آمد،والدکےانتقال پرتعزیت کی

لاہور: قائد ن لیگ نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کی رہائشگاہ آمد،والد افضل تارڑ کے انتقال پرتعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نے افضل تارڑ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا ۔قائد محمد نواز شریف نے سائرہ افضل تارڑ کو سر پر ہاتھ رکھ کر دلاسا اور صبر کی تلقین کی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مرحوم افضل حسین تارڑ کی عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھاکہ افضل حسین تارڑ میرے دیرینہ دوست اور سرگرم پارٹی رکن تھے۔افضل تارڑ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، دلوں میں رہیں گے۔مسلم لیگ ن خاندان کی طرح ہے، پوری پارٹی افضل حسین تارڑ کی وفات پے رنجیدہ ہے۔ افضل حسین ایک سچے پاکستانی اور بہترین لیگی کارکن تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھاکہ مرحوم افضل تارڑ قائد محمد نوازشریف کے بااعتماد اور وفاشعار ساتھی اور شفیق بزرگ تھے۔ آمریت کا دور ہویا دور اقتدار، افضل تارڑ ہمیشہ وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کیساتھ ڈٹے رہے۔ افضل تارڑ کی سیاسی اور پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور پارٹی قائد محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان سے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، ممبر قومی اسمبلی منیبہ اقبال، ارکان پنجاب اسمبلی شاہد بھٹی، میاں عون انتظار بھٹی، میاں انتظار، بلال فارق، بابر حیات تارڑ، مظفر حسین تارڑ، احمد بخش تارڑ، مختار احمد خان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ