ملت ایکسپریس میں خاتون پرتشددکےکیس میں ملزم میرحسن کی ضمانت منسوخی پرمحفوظ فیصلہ سنادیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کیس کی سماعت سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی، عدالت کی جانب سے تشدد کیس میں میر حسن کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔
عدالت نے میر حسن کی ضمانت منسوخ کرکے ریلوے پولیس کو گرفتاری کی اجازت دے دی، عدالت نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ ملزم کو میرٹ کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر ضمانت دی گئی۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ ضمانت کے وقت ججز عید کی چھٹیوں پر تھے اسپشل جج نے ریلوے پرایسکیوٹر کے دلائل سنے بغیر ضمانت دی۔
میر حسن گرفتاری کے ڈر سے طبیعت خرابی کو جواز بناکر عدالت میں پیش نہیں ہوا،ریلوے پولیس نے میر حسن کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست تفتیش میں تعاون نہ کرنے اور میڈیکل کرانے کی غرض سے دائر کی تھی۔
عدالت نے گزشتہ ہفتے ضمانت کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہےکہ 8اپریل کوعیدمنانےکیلئے کراچی سےفیصل آبادآنےوالی مریم نامی خاتون کوملت ایکسپریس میں پولیس اہلکارمیرحسن نےتشددکانشانہ بنایاتھاجس کے کچھ دیربعدخاتون کی لاش ملی تھی،مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ جنہ گوٹھ میں درج کیا گیا تھا۔