گلگت،سکردو اور شمالی علاقہ جات میں ذرائع مواصلات سیاحت کو فروغ دیں گے:عبدالعلیم خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گلگت،سکردو اور شمالی علاقہ جات میں ذرائع مواصلات سے سیاحت کو فروغ دیں گے اس لیے قراقرم ہائی وے اور منسلکہ شاہراہوں اور موٹر وے پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی تاکہ سیاحوں کی بڑی تعداد ان علاقوں میں سیرو تفریح کر سکے اور یہاں کے لوگوں کی معاشی حالت میں بہتری آ سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے دورہ گلگت کے دوران کیا،عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان سے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے ملاقات کی جہاں صوبائی کابینہ کے ارکان،ڈی جی ایف ڈبلیو او اور وفاقی افسران بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا استقبال کیا اور قراقرم ہائی وے،جگلوٹ،سکردو روڈ اورٹنلز سمیت مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہو ں نے وفاقی وزیر کی گلگت بلتستان میں آمد کا خیر مقدم کیا اور اس دورے کو شمالی علاقہ جات کے لیے خوش آئیند قرار دیا،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے،مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹر وے بنائیں گے اسی طرح موٹر وے پر پولیس کی تعیناتی اور مرمت طلب شاہراہوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو روائتی کیپ پہنائی اور انہیں “مارخور” کا ماڈل بطور تحفہ پیش کیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے گلگت اور ملحقہ سرکوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد کیا انہوں نے جگلوٹ،سکردو روڈ اور سلائیڈ شیلٹرز کا فضائی جائزہ لیا،عبدالعلیم خان تنگوش روڈ اور دمداس ایریا بھی گئے جہاں انہیں موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر اور سفری سہولتوں کی بہتری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،انہوں نے کہا کہ وہ آئیندہ بھی شمالی علاقہ جات کا دورہ کرتے رہیں گے تا کہ علاقے میں معیاری اور تیز تر تعمیراتی کام کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل عبدالسمیع، وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ