جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکے لیے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں گرانے والے 2 افراد کو وانا پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تھانہ وانا سٹی پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی پروفائل کی ویور شپ بڑھانےکے لیے نابینا شخص کو پانی میں دھکا دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کر دی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا ۔
ویڈیو پر عوامی ردعمل آنے کے بعد ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واقعے میں نابینا شخص معمولی زخمی ہوا جیسے ابتدائی طبی امداد دےکرگھر بھیج دیا گیا۔