لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوگیا وہ ہوگیا، پہلے ٹرافی نہیں جیت سکے تھے مگر اس مرتبہ اعتماد اور یقین ہے کہ ٹرافی ہم لے کر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کھلاڑی آپس میں یہہی باتیں کررہے ہیں کہ ورلڈکپ کیسے جیتیں؟
انہوں نے بتایا کہ عامر جمال کو تھوڑا وقت لگے گا، جتنا کھیلے گا اتنا ہی سیکھے گا، عامر جمال کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارمنس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حارث روف پر واپسی کا پریشر ہے، لیکن اس نے جلدی ریکور کرلیا۔
محمد حارث کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا محمد حارث کا نمبر ٹاپ آرڈر کا ہے اور ٹاپ آرڈر میں بہت سے کھلاڑی موجود ہیں، محمد حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا مگر وہ ایسا پرفارم نہ کرسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ہمیں بہت اعتماد دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔