مونجی کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی ، پنجاب حکومت نے خبردار کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب میں سموگ سے نجات اور اٸیر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کے پہلے زراعت میں تاریخی میگا پروگرام پر سخت ترین عمل درآمد کا آغاز کردیاگیا،حکومت کی جانب سے کسانوں کو فصل کی باقیات تلف کرنے کےلئے جدید مشینری کی فراہمی کاآغاز کردیاگیا،بغیر آگ لگائے فصلوں کی باقیات تلف کرنے اور چاول کاشت کرنے والی مشینوں کی فراہمی پر پنجاب حکومت 60 فیصد سبسڈی دے گی،پنجاب میں فصل کی باقیات (مونجی) جلانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی،پنجاب کے کسانوں کو 5 ہزارسپرسیڈر اور 2 ہزار راٸس سپرشریڈر کی فراہمی شروع کردی گئی ۔

سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کسانوں سے درخواستوں کی وصولی شروع، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7 مٸی تک توسیع کردی گئی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کسان دوست اور ماحول دوست وژن کے تحت پروگرام کے لئے 5 ارب روپے مختص کر دئیے،مونجی کو آگ لگانے سے سموگ اور موت کا باعث بننے والی مہلک بیماریاں پیدا ہوتی ہیں،سبسڈی دینے کا مقصد کسانوں کی مدد ہے تاکہ وہ فصلوں کی باقیات نہ جلائیں، عوام کی جان محفوظ ہو اور سموگ سے بھی نجات ملے،
پہلے مرحلے میں پروگرام کا اطلاق پنجاب کے سب سے زیادہ سموگ کا شکار 21 اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔

گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ،ساہیوال،نارووال،پاکپتن،اوکاڑہ،حافظ آباد ، فیصل آباد، وہاڑی، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،منڈی بہاٶالدین،جھنگ،ملتان،لاہور، چنیوٹ اور لودھراں ان اضلاع میں شامل ہیں،تحقیق کے مطابق دھوئیں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں 58 فی صد حصہ فصل کی باقیات سے پیدا ہونے والے دھوئیں کا ہے،تحقیق کے مطابق تقریباً 35 لاکھ ٹن فصل کی باقیات جلانے سے پیدا شدہ دھواں سموگ اور ماحولیاتی چیلنج پیدا کرتا ہے جن سے لوگ خاص طور پر بچے جان لیوا بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ جدید زرعی مشینری پر سبسڈی سے کسان کو مشقت، ماحول کو زہریلے دھوئیں، عوام کو بیماریوں اور تکلیف سے نجات ملے گی،فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، سوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدامات سے پنجاب میں جدید فارمنگ کا سفر آگے بڑھے گا، خطے کے مجموعی ایکو سسٹم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ