گوجرانول(سٹاف رپورٹر)بینکہ چیمہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں قبضہ ما فیاگروہ کا رکن احسان عرف پا شااپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیاملزم گکھڑ پولیس کو دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ملزم احسان عرف پاشا کو گذشتہ روز پولیس تھانہ گکھڑ نے حراست میں لیا تھا پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے نواحی علاقہ بینکہ چیمہ لیکر جا رہی تھی ملزم کے ساتھیوں نے ملزم احسان عرف پاشا کو چھڑانے کی کوشش کی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا ملزم احسان عرف پاشا نے گکھڑ کی رہائشی خاتون نصرت بی بی کو سر بازار قتل کیا تھا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقتولہ کے بیٹے کو گھر سے اغوا کر کے سر بازار تشدد کا نشانہ بھی بنایاتھاپولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا۔