اسلام آباد: نومئی کاواقعہ ایساہےجس کااحتساب ہوناچاہیے،قوم کوپتہ چلناچاہیے کون اس کے سپانسرز تھے اور کیا مقاصد تھے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزاخواجہ آصف اورعطاتارڑکی مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ آئی ایس پی آر نے بھی کہا کہ اگر تحقیقات کرنی ہیں تو 2014 سے شروع کرلیں، جتنے وعدے کیے گئے ان کی تکمیل نہیں ہوئی ان کا اگلا ہدف تھا کہ اگلا آرمی چیف ان کی مرضی کا لگے ، تاریخ میں پہلی دفعہ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ،آرمی چیف کی تعیناتی تک یہ کوششیں جاری رہیں۔
خواجہ آصف کامز یدکہناتھاکہ جب کوششیں ناکام ہوئیں تو نو مئی کو احتجاج کیا گیا، کیپٹن کرنل شیر خان سے کسی کو جھگڑا نہیں اس کی تکریم دشمنوں نے بھی کی لیکن مجسمے کو مسمار کیا گیا ،فالس فلیگ کی بات کرتے ہیں کیا ان لوگوں نے ماسک پہنے تھے ۔عمران خان کی بہن کیاکر رہی تھی آج کہتا ہے عاصم منیر مجھے قتل کرے گےپھر کہتا ہے بات بھی اسی سے کروں گا۔