ملکی سطح پر قانونی، تعلیمی اور معاشرتی تبدیلیوں پر نظر رکھنا‎ علماء کرام کی ذمہ داری ہے، مولانا زاہد الراشدی

گوجرانوالہ(حافظ عبدالجبار سے)پاکستان شریعت کونسل کے سیکریٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے مدرسہ قاسمیہ ملحق جامع مسجد الیاس ہمک اسلام آباد میں علماء کرام کی نشست سے خطاب کرتے ہوتے اس بات پر زور دیا ہے کہ دینی و قومی حوالوں سے درپیش مسائل بالخصوص غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کی جانے والی قانونی، تعلیمی اور معاشرتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھنا‎ علماء کرام کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ جس کے لیے دوباتوں کا اہتمام لازمی ہے۔ ایک یہ کہ مسئلہ کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس کے پس منظر اور معاشرتی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے اور دوسری یہ کہ علماء کرام کے مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں اور قانونی ماہرین کی مشاورت کے ساتھ مشترکہ موقف قائم کرکے اس سے عوام الناس اور مختلف طبقات کو آگاہ کرنا چاہیے ۔ علماءاکرام کے اجلاس کی صدارت پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی رہنما مولانا ثناء اللہ غالب نے کی اور اس میں اسلام آباد کے علماءاکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مولانا زاہد الراشدی نے علماء کرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے علماء کرام کی دوہری ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ وہ و وفاقی دارالحکومت میں ہیں اور ہرقسم کی معاشرتی، قانونی اور وتعلیمی تبدیلیوں کا زیادہ ذمہ داری کے ساتھ جائزہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں مساجد پر سرکاری کنٹرول کےحوالے سے وفاقی دار حکومت میں جو قانون نافذ ہوا ہے اور جس پر عمل درآمد کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ اس کے بارے میں پوری قوم کو اسلام آباد کے علماء کرام کے موقف کا انتظار ہے اس لیے کہ اگر یہ قانون عملی طورپرکامیاب ہو گیا تو پورے ملک کی مساجد پر سرکاری کنٹرول کی راه ہموار ہو جائے گی جو مساجد کے شرعی اور قانونی حقوق اور ان کے بارے میں اب تک مسلم چلے آنے والے قوانین کے منافی ہو گی اسی طرح ٹرانس جینڈر کےغیر شرعی قانون کے عملدرآمد میں پیش رفت اور سرکاری سکولوں میں رقص ومیوز ک کے اہتمام اور سکولوں میں شطرنج کے لیے شعبے قائم کرنے کے اقدام سے ہمارے تعلیمی نظام کا ما حول تبدیل ہو جائے گا اور اسلامی روایات و اقتدار کے ساتھ ساتھ نظر یہ پاکستان اور پاکستان کی اسلامی نظریاتی شناخت بھی تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔
انہوں نے ملک کے علماءاکرام اور بالخصوص علماء اسلام آباد پرزور دیا کہ ان حوالوں سے اپنی ذمہ داری کاا حساس کریں اور ہم خیال وکلا ءاور اساتذہ کے ساتھ مل کر اپنے دین اورتہذیب کو بچانے کی جدو جہد کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے علماءاکرام کا ایک وفد اسلام آباد بار ایسوایشن کےوکلاء سے رابطہ کرکے اس سلسلہ میں جدوجہد کو منظم کرنے کی کوشش کریں گے اور چند روز میں مشترکہ اجلاس کا اہتمام کر کے کسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ان شاءاللہ۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ