کوئی محب وطن شہری شہداء کی یادگاروں پر حملےنہیں کر سکتا،عاصمہ ارباب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ کوئی محب وطن شہری شہداء کی یادگاروں پر حملےنہیں کر سکتا، نو مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہےاور اس روز ہونے والےواقعات ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش تھی،کسی بھی سیاسی جماعت کوپاکستان کی ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی دہشتگرد ٹولہ حکومت میں آئے، نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام لوگوں کو جیل میںہونا چاہیئے،پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،عدلیہ سے درخواست ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی دوبارہ اس طرح کی جرآت نہ ہو سکے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،عاصمہ ارباب عالمگیرکا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات یہودی ایجنٹ کی طرف سے عوام اور فوج کوآپس میں لڑانے کی سازش تھی،09 مئی کو ہونے والے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اپنے مذموم مقاصد کیلئے ہمارے نوجوانوں کےذہین سازی کی گئی،ریاست مدینہ کا نام لیکر ہماری ریڈ لائن پاکستان کو کراس کرنے کی کوشش کی گئی، ایک سال ہوگیا ہے ابھی تک نو مئی کے ملزمان کو سزا نہیں دی جا سکی،عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس فتنے کو انجام تک پہنچانا چاہیئے، پیپلز پارٹی جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہے، پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے باوجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خود کو آگ لگالی جبکہ شہید بینظیر کے شہادت پر بھی ملک میں انتشار پھیلانے اور اہم تنصیبات پر حملے کرنےکے بجائے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،9 مئی کو ہونے والے واقعات ہم نے پہلے کھبی نہیں دیکھے، پاکستان کی عوام نے بہت مشکلات اٹھائی ہے،ایک مفاد پرست سیاستدان نےاپنی کرسی سے ہٹ جانے پر عوام کو ورغلایا اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ،کے پی کے میں ہم نے دہشتگردوں کے حملے دیکھے لیکن کھبی کسی نے کور کمانڈر ہاوس یا جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، 09 مئی غداری کا سب سے بڑا کیس تھا لیکن اس پارٹی کو پھر بھی الیکشن لڑنے دیا گیا، 09 مئی میں ملوث کسی پارٹی کے کارکنان نہیں تھےا نکو کہا ںسے بلایا گیااس حوالے سے تحقیات کی ضرورت ہے، پاکستان کی سالمیت کو برباد کرنے کیلئے ایک ٹولے کو تیار کیا گیا،یہ پاکستان میں ایسا ماحول پیدا کرنے چاہتے تھےکہ ملکی سالمیت خطرے میں پڑ جائے،انہوں نے آئی ایم ایف کو ایک خط لکھا کہ انکو فنڈز نہ ڈو تاکہ پاکستان تباہ ہوجائے،پاکستان کی عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ اس کیس کو ٹیک اپ کیا جائےاور نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کی دوبارہ جرآت نہ ہو سکے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ