کے آئی یوہنزہ کیمپس میں ” خواتین کی سیاحتی خودروزگاری اور پائیدار ترقی” کے عنوان پر ایک روزہ کانفرنس منعقد

ہنزہ( وسیم بٹ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میںــ” خواتین کی سیاحتی خودروزگاری اور پائیدار ترقی” کے عنوان پر ایک روزہ کانفرنسکا انعقاد کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ایک روزہ کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد گلگت بلتستان کے سیاحتی شعبے میں خواتین کی کاروباری شخصیت کے اہم کردار پر روشنی ڈالنااور سیاحت کے کاروبارسے منسلک خواتین کو تجربات سے آگاہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ایک روزہ کانفرنس کا انعقادکے آئی یو ہنزہ کیمپس نے WWF (ڈبلیوڈبلیوایف )گلگت، آفٹو ریزورٹ کریم آباد، جوبلی ہوٹل علی آباد، اور قراقرم ہاسپیٹیلیٹی اینڈ ٹورازم سروس (KHTS) علی آباد سمیت متعدد شراکت دار اداروں کے اشتراک سے کیاتھا۔کانفرنس میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ان کے ہمراہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ، گلگت بلتستان اسمبلی، رانی عتیقہ سابق رکنگلگت بلتستان اسمبلی، ڈی سی ہنزہ ،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد موجود تھیں ۔بطور مہمان خصوصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کے لیے ٹورازم انٹرپرینیورشپ میں صنفی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوںنے کہا کہ کانفرنس نیٹ ورکنگ، علم کے تبادلے اور گلگت بلتستان کی بڑھتی ہوئی سیاحتی صنعت میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں کی تشکیل کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر معاون ثابت ہوگا۔ان سے قبل ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کرنل (ریٹائرڈ) عبید اللہ بیگ، رانی عتیقہ سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے معاون پالیسیوں اور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس سے ہنزہ کے ڈپٹی کمشنر اور کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحمت کریم نے سیاحت کے شعبے سے منسلک خواتین کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی جانب سے درکار مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔

قراقرم یونیورسٹی کے ڈاکٹر جمال حسین ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس کے ہیڈمقرر
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جمال حسین کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس کے ہیڈمقرر کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئے تعینات سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس ڈاکٹر جمال حسین نے سائو تھ ویسٹرن یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس چائنہ سے ڈاکٹریٹ کرچکے ہیںجبکہ ڈاکٹر جمال حسین سائو تھ ویسٹرن یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس کے ریسرچ فیلو رہے ہیں۔اس دوران انہیں چائنہ سکالرشپ کونسل کی جانب سے بہترین ریسرچر کا ایوارڑ بھی مل چکاہے۔ ا س کے علاوہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رول ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان میں ڈیٹا اینلسٹ بھی رہ چکے ہیںا ور مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ وابسطہ رہے ہیں اورمعاشیات کے موضوعات پر ریسرچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انکے مقالے مختلف بین الاقوامی جریدوں میں چھپ چکے ہیں۔ وائس چانسلر کے آئی یو اور یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران نے نئے تعینات ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس کے سربراہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کیاکہ وہ شعبے میں مزید معیاری تعلیم وتحقیق کو پروان چڑھانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لائیںگے۔

کے آئی یو نے سمسٹر بہار کی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں13مئی تک توسیع کردی۔
گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کی سمسٹر فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیاہے ۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق 13مئی 2024تک سمسٹر فیس جمع کروایاجاسکتاہے۔ مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہ کروانے والے طلبا کو جرمانے کے ساتھ فیس جمع کروانی ہوگی۔طلبہ وطالبات کی سمسٹر کورس رجسٹریشن بھی سمسٹر بہار کی فیس ادائیگی کے ساتھ منسلک کردی گئی ہے ۔مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہ کروانے والے طلبہ وطالبات کاکورس رجسٹریشن بھی نہیں کیاجائے گااور کلاسوں میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق موجود سمسٹر فیس سمیت فیسو ں کی مد میں بقایہ جات کی ادائیگی کو یقینی بنانے والے طلبا ہی ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کی سہولت لینے کے اہل ہونگے ۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ