گوجرانوالا(سٹا ف رپورٹر)ترجمان ایف آئی اے نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. تفصیلا ت کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالا زون نے 16 مار کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کرلیا ہے.
چھاپہ مار کاروائیاں دھرم کوٹ ڈسکہ ، فاروق گنج سب ڈویژن گوجرانوالا ، قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ، گوجرہ منڈی بہاوالدین ، ڈب ڈویژن گجرات ،سب ڈویژن کھاریاں ، نوشہرہ ورکاں ، خالق پور ، ہاردو سہاراں وزیر آباد ، فیروز پور سیالکوٹ اور گوجرانوالا سٹی میں کی گئیں .چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 16 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں.
مقدمات میں نامزد ملزمان میں اکبر علی، حافظ عظمت علی، اکبر علی، محمد دین، مظفر علی، رفاقت شاہ، مشتاق احمد، خرم شہزاد، اقابر جاوید، محمد ظریف، علی حسن، عظمت اللہ، محمد اعظم ، سکندر حیات اور محمد کامران شامل ہیں.
نامزد ملزمان میں سے مشتاق احمد ، اقابر جاوید ، محمد ظریف اور محمد کامران کو گرفتار کر لیا گیا.ملزمان مین سپلائی لائن سے براہ راست کنڈا ڈال کر بجلی چوری کر رہے تھے.
ملزمان میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور کمرشل کنکشن کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے بھی بجلی چوری کر رہے تھے .مذکورہ بے ضابطگیوں سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا.گیپکو حکام نے کنکشن کو منقطع کر کے پی وی سی کیبل اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا .دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں.گیپکو ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا.مزید قانونی کاروائی گیپکو حکام کی جانب سے تفصیلی تکنیکی رپورٹ موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی .