پشاور(کرائم رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پر ممنوعہ ، غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی تیاری و خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ایف آئی اے پشاور زون کی 9 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمدہوئی.
چھاپہ مار کارروائیاں بنگش دواخانہ پشاور ،کارنر فارمیسی پشاور، الکاظمی میڈیکل سٹور ایبٹ آباد، نمک منڈی میں واقع مختلف فارمیسیوں اور میڈیکل سٹورز پر کی گئیں .اس کے علاوہ چھاپہ مار کاروائی گدون انڈسٹریل ایریا میں واقع تاج سرنج مینوفیکچرنگ فیکٹری میں کی گئیں
چھاپہ مار کارروائی اسلام آباد زون کی نشاندھی پر کی گئی .مذکورہ فیکٹری ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائی گئی .فیکٹری میں بھاری تعداد میں ممنوعہ سرنج کی تیار کی جا رہی تھیں.مذکورہ سرنج کی مینوفیکچرنگ پہ پابندی عائد تھی .
چھاپہ مار کاروائیوں میں ڈرگ انسپکٹر بھی ہمراہ موجود تھے.جبکہ دیگر میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر کاروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات بھی برآمدہوئی.
برآمد شدہ ادویات میں ویگا، کارگو، ٹیگنار، سپراٹیکس ، آرنیڈیکس، موو کریم، مائیٹیکا ، میگنٹ، اور ٹوریک انجکشن جیسی ممنوعہ ادویات شامل ہیں.
ممنوعہ ادویات کو قبضہ میں لے کر نمونہ جات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا گیا.
مقدمات کی انکوائریاں درج کر لی گئیں جبکہ ایف آئی آر کا اندراج ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا.