سلطان اذلان شاہ کپ:نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ 1-1 کی برابری پر ختم

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ملائیشیا کے شہر اِیپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو کینیڈا کے خلاف جیت کے بعد پاکستان پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا۔ ایونٹ کے فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ کل جاپان سے ہوگا۔

ہاف ٹائم تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے بنائے ہوئے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔

تاہم نیوزی لینڈ نے 35ویں منٹ میں ایک فیلڈ گول سے برتری حاصل کر لی لیکن آٹھ منٹ بعد پاکستانی کھلاڑی ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر سے گول کر کے میچ کے گول برابر کر دیے۔

پاکستان سلطان اذلان شاہ کپ کے راؤنڈ کےدوران پانچ میچوں میں تین جیت اور دو ڈرا کے ساتھ اب تک ناقابل شکست رہا۔ انہوں نے صرف جاپان اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں پوائنٹس گرائے۔

خیال رہے کہ سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان کی کارکردگی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ٹیم کو 31 مئی سے 9 جون تک پولینڈ کے شہر گنیزنو میں ہونے والے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔ نیشنز کپ اہم ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم کو 2024-25 کے سیزن کے لیے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ