اسلام آباد:گزشتہ روزپابندی کےباوجودریلیاں نکالنےپرتحریک انصاف کے رہنماوں پرمقدمات درج کرکےگرفتارکیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےگرفتاررہنماؤں کومقامی عدالت میں پیش کردیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنماوں کو علاقہ مجسٹریٹ نواز اشرف کی عدالت پیش کیا گیا ۔ عدالت نے شہریار ریاض اور سیمابیہ طاہر کی ذاتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
ضمانت منظور ہونے پر مقامی عدالت کے باہر کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
شہریار ریاض ،سیمابیہ طاہر اور دیگر کارکنان کے خلاف گزشتہ روز مقدمات درج کیئے گئے تھے ،پابندی کے باوجود ریلیاں نکالنے کے خلاف مقدمات تھانہ صادق آباد اور تھانہ بنی میں درج ہوئے تھے۔