پہلا پاکستانی مشن” آئی کیوب قمر”ملک کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے،جے سالک

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )کنوینر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر بے سالک نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے لئے جذبہ الفت اور ملک کو ہر میدان میں بلندیوں پر لے جانے کے لئے کو شاں سپوتوں کا جذبہ قابل ستائش ہےجو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ مینارٹی الائنس کی جانب سے ملک کے مایہ ناز سائنسدانوں ڈاکٹر قمر الاسلام ، ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر ریحان محمود کے اعزاز میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب حوصلہ افزائی نمائش ” سے خطاب کے دوران کیا،جے سالک نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے خلائی سفر میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا پاکستانی مشن آئی کیوب قمر کامیابی سے بھیج دیا ہے، چاند کے مدار میں اپنا مشن بھیجنے والے ممالک میں پاکستان پوری دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے جو کہ ملک کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے کردار کو بھی سراہا جن کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ملک کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشن آئی کیوب قمر ا گلے چھ ماہ تک نہ صرف چاند سے متعلق معلومات حاصل کرے گا بلکہ اس حوالے سے مختلف تصاویر بھی بھیجتار ہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سائنسدان اس شاندار اور کامیاب تجربے پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور انکو سراہا جانا ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ تو ہماری روایت ہے ، 1985 میں جب سعودی عرب کے سلطان بن سلمان السعود پہلی بار خلاء میں گئے تو میرے بھائی مارکس سالک کو ریاض میں ان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا جس کی تصاویر آج بھی موجود ہیں،نمائش میں ماضی کی مختلف تصاویر آویزاں کی کی گئیں تھیں.

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ