پی این سی اے میں شام موسیقی کے عنوان سے میوزک پروگرام کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں شام موسیسقی کے عنوان سے میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ایوب جمالی اور دیگر ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔پی این سی اے میں منعقد ہونے والے اس یادگار پروگرام میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی جی پی این سی اے ایوب جمالی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پاکستانی ہنرمندوں کی کارکردگی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ نسیم علی صدیقی, ثنا نعمت ,فہیم ساجد رافعہ بانو سمیت دیگر فنکار شامل تھے جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو خوب متاثر کیا ۔دو گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس ثقافتی شو کا بنیادی مقصد پاکستان کی ثقافت اور صوفیانا کلام سے حاضرین کو اشنا کرنا تھا تقریب میں شامل فنکاروں نے پاکستان کے مقبول ترین کلاموں کی دھنیں پیش کیں۔اللہ ہو اللہ ہو کی دھن انتہائی خوبصورتی سے پیش کی گئی جبکہ یار کو ہم نے جابجا دیکھا نے سبھی حاضرین محفل کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔پی این سی اے کے نیشنل پرفارمنگ گروپ نے ڈانس پیش کیا جیسے حاضرین نے خوب سراہا اس موقع پر ڈی جی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ایوب جمالی کا کہنا تھا کہ موسیقی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شام موسیقی کی پرفارمنس منعقد کی تاکہ اسلام اباد کے شہریوں کو بھی تفریح کے مواقع میسر آئیں۔ڈی جی ایوب جمالی کا کہنا تھا کہ میوزکل پروگرام پی این سی اے کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ فنکاروں ،گلوکاروں اور میوزیشنز کو اپنی مہارتوں کو پیش کرنے اور ان کی موسیقی اور رقص کا اشتراک کرنے کا ایک خوشگوار طریقہ فراہم کرتا ہے۔ پرفارم کرنے والے گروپس اپنی موسیقی/رقص کی سرگرمیوں ، کو پرفارم کرنے اور رقص کو دوسرے طلباء کو سکھانے کے ساتھ ایک سماجی پہلو فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی این سی اے کا ادارہ موسیقی اور رقص کے طلباء کو اپنی فنکارانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے قابل بناتا ہے۔ یہ طالب علموں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے اور ان کے فن کی ترقی میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

November 22, 2024

شہر میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،انجینئر خرم دستگیر خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ