راولپنڈی(کرائم ڈیسک)موٹر وے افسرپر گاڑی چڑھانے کا واقعہ ، گرفتار کار ڈرائیور ملزمہ فرح زاہرہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی.
عدالت میںملزمہ فرح زاہرہ کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے .ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک نور خان درخواست پر سماعت کے بعد درخواست مسترد کردی.موٹر وے پولیس کی جانب سے تین افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے.
قبل ازیں 2 مئی کو علاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرانے بھی ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کی تھی .عدالت نے 25 اپریل کو ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا .ملزمہ فرح زاہرہ کو 24 اپریل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا .ملزمہ کے خلاف رواں برس 2 جنوری کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا.