’حج پر جانا چاہتی ہوں، نام ای سی ایل سے نکالا جائے‘، زرتاج گل نے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: سابق وفاقی زرتاج گل نے حج کی ادائیگی کے لیے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

بعدازاں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کریں،مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو اور کیس کے حقائق سے واقف ہو۔

حکم نامے میں بتایا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر درتاج گل کے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج، قانون کا سامنا کر رہی ہیں، وکیل نے بتایا کہ زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں ہیں، انہوں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

پٹیشنر کے وکیل نے استدعا کی کہ زرتاج گل حج پر جانا چاہتی ہیں اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

پٹیشنر کے مطابق ان کا نام ای سی ایل، نو فلائی لسٹ یا پی این آئی ایل میں شامل ہے، ان پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں ہے۔

وکیل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو 13 مارچ کو پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست دی جس کا جواب نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کچھ ماہ قبل 9 مئی کیس سمیت مختلف الزامات کے تحت زرتاج گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ