سیاسی کارکنان کی جمہوریت کومضبوط بنانے کے لیےانتھک کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بلاول

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 12 مئی ایک المناک دن ہے، جو ہمیں کشیدگی اور تشدد کی سیاست کے برے نتائج کی جانب بھی توجہ مبذول کراتا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں 12 مئی 2007 کے پرتشدد واقعات میں شہید یا متاثر ہونے والے تمام جیالوں اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاسی کارکنان کی جمہوریت سے غیرمتزلزل وابستگی اور جمہوریت مضبوط بنانے کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ 12 مئی جیسے ماضی کے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس طرح کے کاموں میں ملوث کرداروں کا باقاعدہ محاسبہ کرتی ہے، جس میں آنے والی نسلوں کے لئے ایک سبق ہوتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ہم آہنگی اور مفاہمت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے نفرت، تقسیم اور تشدد کی سیاست کو دفن کرنے اور اس کی جگہ ایک روشن و خوشحال پاکستان کی طرف جانے والے راستے کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پوری قوم کو مخطاب ہوتے ہوئے کہا کہ آئیے 12 مئی 2007 کو امن، رواداری اور جمہوریت کے اصولوں پر کھڑے ملک کی تعمیر کے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد کو خراج عقیدت پیش کریں۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ