ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو خبردار کردیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹیلی کام آپریٹرز نے ساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں اور 5 پانچ ہزار کے لگ بھگ نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوا دیے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کیے جانے والی سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانچ ہزار نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا ہے اور تیسرا بیچ کل(اتوار)بھجوا دیا جائے گا۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک کی جانے والی سموں کی تصدیق کے لیے بھی آٹومیٹڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایف بی آر کے بھجوائے گئے پہلے بیچ کے نان فائلرز کو آگاہ کرنے کے لیے دیے گئے پیغامات اور سمز بلاک کرنے سے متعلق ہفتے کو منعقدہ اجلاس میں ابتدائی کمپلائنس رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جبکہ آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے بیچ کے بعد ایف بی آر نے پانچ،پانچ ہزار، دوسرا بیچ ہفتے (آج) کو بھجوایا ہے اور پانچ ہزار نان فائلرز کا تیسرا بیچ کل (اتوار) بھجوایا جائے گا۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جو کمپنیاں انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عمل درآمد میں تعاون نہیں کریں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114B کے تحت جاری کیا گیا تھا، ان ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال2023 کے نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے اقدامات یقینی بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کو سدھارنے اور ٹیکس کے قوانین کی پاسداری کے لیے کئی ملاقاتیں کی گئیں، متعدد ملاقاتوں کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز نے مینئول طریقے سے چھوٹے بییچز میں سم بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے تاہم ابھی بلاک کی جانے والی سمز چیک کرنے سے متعلق کوئی آٹومیٹڈ تصدیقی سسٹم نہیں ہے جو جلد وضع کیا جائے گا۔

تازہ ترین

January 20, 2025

خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے امن و ترقی کی ضرورت، روٹری کلب کی خدمات قابل تعریف ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

January 20, 2025

چیئرمین سینیٹ کا اسلام آباد میں 10 ویں سالانہ میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب

January 20, 2025

آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی

January 20, 2025

عمان کے سفیر کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

January 20, 2025

آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی