لاہور(نیوزڈیسک) اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی دیکھانے اور دوسری پوزیشن اپنے نام کرنے پر حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلطان اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
فیصل کھوکھر نے کہنا تھا کہ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل میں پاکستان کا کھیل شاندار کھیل کا مظاہری کیا۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لئے بڑا اعلان کر دیا، میئرکراچی کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کوایک لاکھ روپےفی کس دیئےجائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹیم کاسلورمیڈل جیتناہاکی کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے، فائنل میں پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا ہے
انھوں نے کہا کہ ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹیز گول میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں،نوجوان کھلاڑیوں نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ جاپان کو فتح کی مبارکباد دیتا ہوں، ان کا کہنا تھا ہماری ہاکی ٹیم نے ثابت کیا میرٹ ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے،ہاکی کے کھیل اور کھلاڑیوں کوہمار ی مکمل سپورٹ حاصل ہی،ہاکی ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔