اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن مذاکرات کے لیے وزارتِ خزانہ پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔
وزارتِ خزانہ کے حکام کی آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت ہو گی۔
پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرز سے زائد کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے پُر امید ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کے لیے معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے لیے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔