کاشتکار سے گندم نہ خریدنے سے ملک کا نقصان ہوا، کسان اتحاد

اسلام آباد: صدر کسان اتحاد پاکستان خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت میں پیسہ کمانے کیلئے گندم درآمد کی گئی، کاشتکار سے گندم نہ خریدنے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ اگلے سال گندم کاشت کے وقت اس میں 30فیصد سے زائد کمی کرے گا۔

خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم سے گندم خریداری کا وعدہ لیا گیا جس پر گندم کاشت کی، یکم اپریل کے اسٹاکس 41 لاکھ ٹن گندم کے تھے، 35 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم درآمد کی گئی۔

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق کرمانی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے ظلم کیا، گندم درآمد کی، گندم پنجاب حکومت سے لی جاسکتی تھی۔

سید عاشق کرمانی نے کہا کہ سیکشن 144 ختم، بین الصوبائی گندم کی ترسیل ختم کی گئی، پاسکو کا کوٹا 1.2 سے بڑھا کر 1.8 ملین ٹن گندم کیا گیا ہے۔

وزیر زراعت پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو 420 ارب کا پیکیج دے گی، عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم، پاکستان میں زیادہ رکھی گئی ہے۔

خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ کپاس، مکئی، گندم کی فصل میں1150 ارب کا نقصان ہوا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں یوریا کے چار پانچ ریٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوریا کا ریٹ ایک کرائیں، زیادہ سے زیادہ 3500 کرائیں۔

سید عاشق کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی حد تک گندم مڈل مین کے پاس جاچکی ہے، مارکیٹ میں یوریا کا ایک ریٹ کرانے کی کوشش کررہا ہوں۔

صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی خریداری کی جائے، زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ