نگران وزیراعظم نے پاک چین دوستی اسپتال کا افتتاح کردیا

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی سے گوادر پہنچ کر پاکستان چین دوستی اسپتال کا افتتاح کردیا۔

انوار الحق کاکڑ نے اسی تقریب میں گوادر کے سمندری پانی کو زیر استعمال بنانے کے پلانٹ کا بھی افتتاح کیا، اس تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان، چینی سفیر اوردیگر چینی حکام بھی شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اپنی زمین سے خاص نسبت ہونے پر خوشی ہے، پاکستان کے چین سے تعلقات اچھے ہیں، اللہ نے ہمیں چین کی صورت میں بہترین ہمسایہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کی ترقی سے سیکھ رہا ہے، سی پیک کے ذریعے گوادر کی عوام ترقی کے دور میں داخل ہوگئی، پاکستان کی ترقی میں بلوچستان کی ترقی سب سے پہلے ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی کم اور مواقع زیادہ ہیں، گوادر کے لیے صاف پینے کا پانی ایک دیرانہ مسئلہ تھا جب کہ گوادر ایئر پورٹ بھی فعال ہونے والا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جس سے نوجوانوں کو گوادر میں کام کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں، چینی حکومت کی جانب سے سولر پینلز کے منصوبے کا اعلان پر مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں: ہم نےاپنی آئندہ نسلوں کیلئے کرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے: نگران وزیراعظم

افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ منصوبوں میں بھرپور معاونت پر صوبائی حکومت کا مشکور ہوں، گوادر کے عوام ترقی کے سفر سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سمت کا تعین ہوچکا، بلوچستان میں ترقی کایہ سفرجاری رہے گا، مستقبل میں مزید مواقع پیدا ہوں گے جس سے صوبہ مزید ترقی کرے گا، ترقی کے ثمرات سے استفادہ کے لیے ہمیں تیاری کرنا ہوگی۔

تازہ ترین

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

December 20, 2024

باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں سلور میڈل جیتنے والے باڈی بلڈر زاہد ند یم مغل کی جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

December 20, 2024

سابق امیدوار اسمبلی میاں ذیشان رضا انصاری مسلم کانفرنس میں شامل

December 20, 2024

کرم کے حالات پر توقع ہے حکومتی بے حسی ختم ہو جائے گی، فیصل کریم کنڈی

December 19, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ