آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصر زیدی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق سیکرٹری جزل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے،جمہوری آزادیاں کسی بھی ملک کےلیے ناگزیر ہیں (پی ایف یو جے) نے ہمیشہ اظہار راے کی آزادی کےلیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ہمیشہ آزادی اظہار کے پرچم کو سربلند رکھا ہے ، آزادی اظہار کےلیے ہم ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اورکبھی کمپرومائز نہیں کریں گے، ا ظہار راے کی آزادی پریس کی آزادی سے مشروط ہے پی ایف یوجے ہمیشہ اصولوں پر کھڑی ہےہم آج بھی اپنے مشن کو لے کر چل رہے ہیں۔ آج کی استقبالیہ تقریب منعقد کرنے پر راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ڈکٹیرضیاء کے دور میں 13 مئی 1978 کو کوڑے مارے جانے کے دن کے موقع کی مناسبت سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب و یوم عزم سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ،ممتاز ادیب و مصنفہ وشاعرہ محترمہ کشور ناہید ،صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹسطارق علی ورک، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ،سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان ،سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آصف بشیر چوہدری ،پاکستان پریس کلب یوکے کے نائب صدر ساجد یوسف، سابق ممبر ایف ای سی جاوید صدیقی، قربان ستی، خلیل راجہ، اصغر چوہدری ، عون شیرازی اسحاق چوہدری نے بھی خطاب کیا جبکہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سینئرنائب صدر راجہ بشیر عثمانی نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے ،ناصر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 71ءمیں ملٹری آپریشن ہوا اور 27 مارچ 1971 ءکو پی ایف یو جے نے ملکی تقسیم کی مذمتی قرارداد پاس کی اور اظہار رائے پر پابندیوں کو مسترد کیا، اس وقت پی ایف یو جے کو تقسیم کیا گیا ،آج بھی یہ سوال ہمارے نوجوانوں میں پیدا ہوتا ہے کہ یہ تنظیمیں کیوں تقسیم ہوتی ہیں تو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ سب تقسیم اسٹیبلیشمنٹ کرتی ہے وہ ہمارے مفادات کےلیے ہر کام کرتی ہیں اس وقت پی ایف یو جے کے مقابلے میں ایک تنظیم بنائی گئی،ہم نے اس وقت بھی واضح کیا تھا کہ ہم ویج ایوارڈ لیں گے صحافیوں پر پابندیوں کو قبول نہیں کریں گے، پی ایف یوجے کی سنسر شپ اور اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کے خلاف تحریک چلی اس تحریک کے اثرات کو ختم کرنے کےلیے پی ایف یو جے دستور کی شکل میں ایک تنظیم ہمارے خلاف بنائی گئی ان ساری سازشوں کے باوجود ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے آئین اور اپنے اصولوں کے مطابق جدوجہد جاری رہے گی ،انہوں نے کہا کہ پی ایف یوجے کو بہت متحرک ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہے آج ٹرول بریگیڈ موجود ہے جو مختلف انداز سے لوگوں کی ٹرولنگ کررہا ہے، صحافت کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کےلیے آگاہی کی ضرورت ہے، پروفیشنل صحافی کی جو تعریف ہے اس کے مطابق ہمیں اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے ،ہمیں ایسے صحافیوں کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے جو سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں ،ہمیں اپنی صفوں میں چھپی کالی بھیڑوں کو پہچاننا ہوگا جو صحافیوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پی ایف یوجے کی سطح پر اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ناصر زیدی نے کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے ،قوانین کو اپنے مفادات کےلیے استعمال کرنے والوں کے سامنے دیوار بن جائیں گے، انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کےلیے ہم ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اورکبھی کمپرومائز نہیں کریں گے، ا ظہار راے کی آزادی پریس کی آزادی سے مشروط ہے پی ایف یوجے ہمیشہ اصولوں پر کھڑی ہے اور اصولوں پر جدوجہد کررہی ہے یہ تنظیم مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے آج پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں پورے ملک میں صحافیوں کی ترجمانی کا حق ادا کررہی ہے ہمیں حوصلے استقامت کے ساتھ ہر قسم کے حالات کے مقابلے کےلیے تیار رہنا چاہیے ہم نے ہر ظلم و جبر کا مقابلہ کیا ہے اب بھی ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں ،کتنے صحافی ہیں جنہوں نے جانوں کی قربانی پیش کی، ہمارا ماضی تابناک ہے، ہم نے مصیبتوں اور اذیتوں کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا، آج ہمارے پاس مضبوط قیادت ہے، پریس کلبز ہیں ہم ہر سطح پر صحافیوں کی آواز بن سکتے ہیں، افضل بٹ پی ایف یو جے کے منتخب لیڈر ہیں وہ صحافیوں کی آواز بن چکے ہیں، (پی ایف یوجے) کے صدر افضل بٹ نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی صفوں میں بیٹھے ایسے عناصر جو مختلف سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کو لے کر چلتے ہیں وہ پورے پاکستان کی صحافتی کمیونٹی کےلیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی سلامتی کواولین ترجیح میں رکھنا چاہیے، افضل بٹ نے کہا کہ اس وقت جہاں ایک طرف آزادی اظہار کے حوالے سے چیلینجز درپیش ہیں وہیں دوسری طرف پورے ملک میں پچیس تیس افراد ایسے ہیں جو پاکستان میں ہزاروں صحافیوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ہمیں اس حوالے سے بھی غوروغوض کرنا ہوگا ،یہ عناصر سیاسی پارٹیوں کے ترجمان بن کر دوسروں کی ٹرولنگ کرتے ہیں اور یہاں تک کہ دوسروں کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو بھی معاف نہیں کرتے اسلئے یہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے اس چیلینج سے عہدہ برا ہونے کیلئےہمیں اقدامات اٹھانا ہوں گے ،ہمیں مثبت اور تعمیری انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دینا ہوں گی ، افضل بٹ نے ناصر زیدی کی آزادی اظہار کےلیے عظیم جدوجہد اور قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قائدین کی قربانیوں کے نتیجے میں آج ہماری تنظیم پاکستان کی نمائندہ اور متحرک تنظیم بن چکی ہے ہم آج بھی اپنے قائدین کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں ،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق سیکرٹری جزل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ناصر زیدی کی آزادی صحافت کےلیے بے مثال جدوجہد کرنے اور لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ناصر زیدی کو احفاظ الرحمن ایوارڈ ملنا ان کی اظہار راے کی آزادی کےلیے بے مثال جدوجہد اور قربانی کا اعتراف ہے ،قائدین کی جلائی گی شمع کو روشن رکھیں گے ،ہمارے یہ قائدین ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ،ہمیں ناصر زیدی اقبال جعفری اور دیگر قائدین کی جدوجہد سے حوصلہ اور عزم ملتا ہے ان شاء اللہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر زیدی کو احفاظ الرحمن ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ناصر زیدی نے اظہار رائے کی آزادی کےلیے لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، ممتاز دانشور ادیب اور شاعرہ محترمہ کشور ناہید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو غیر جانبداری سے صحافت کرنی چاہیے کبھی کسی پارٹی کی ترجمانی نہ کریں صاف و شفاف انداز میں اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں اور حق و سچ کو کھلے طور پر بیان کردیں ،سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر زیدی صحافیوں کے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے عملا” ڈکٹیٹر کے دور حکومت میں کوڑے کھائے ناصر زیدی کی زندگی آج کے صحافیوں کے لیے ہمت اور حوصلے کا پیغام ہے ،ہم آج کی اس تقریب میں ناصر زیدی کی گرانقدر خدمات پر انہیں سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے ہردور میں آزادی اظہار کےلیے قربانیاں دی ہیں ناصر زیدی اقبال جعفری اور دوسرے قائدین کی زندگیا ںہم سب کےلیے مشعل راہ ہیں ، سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ ہمیں آج جن مشکلات اور چیلینجز کا سامنا ہے اس میں ایک طرف اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ہے تو دوسری طرف میڈیا ہاؤسسز ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہیں دے رہے ہیں،موجودہ ملکی معاشی و اقتصادی بحران میں سب سے زیادہ ورکر صحافی متاثر ہورہے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں، انہوں نے ناصر زیدی اقبال جعفری اور دیگر قائدین کی آزادی اظہار راے کےلیے قربانیوں پرشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ