لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر لڑکی کی شادی کا کیس میں عدالت نے نکاح خواں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس انوار الحق پنوں نے حمیرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی جبکہ دارالامان سے کم عمر بچی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بچی کی عمر 15 سال ہے زبردستی شادی کروائی گئی ہے۔