وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹیجک ریاستی اور ملکیتی اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا۔

وزیراعظم نے اسٹریٹیجک ریاستی اور ملکیتی اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماسوائے اسٹریٹجک ریاستی اداروں کے علاوہ دیگر تمام ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائے گی چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں کو تمام ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا ہے، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے بڈنگ اور اہم مراحل براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق پری کوالیفیکیشن کا عمل مئی کےاختتام تک مکمل کرلیا جائےگا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری سے متعلق ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی یو اے ای کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پروگرام 2024-2029 میں شامل کر لیا گیا ہے، خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا، نجکاری تیز اور مؤثر بنانے کیلئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ