اسلام آباد(کرائم ڈیسک)جعلی اور غیر رجسٹرڈ ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،لاکھوں مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر لی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی،ڈپٹی ڈائریکڑ ایف آئی اے افضل خان نیازی کی زیر نگرانی شاہد پرویز ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد اقبال انسپکٹر، شہزاد خاکوانی سب انسپکٹر مظہر شاہ اے ایس آئی پر مشتمل ریڈنگ ٹیم کی بڑی کاروائی کی گئی ،اس موقع پر پراونشیل ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نوید انور ، منیراحمد ڈرگ انسپکٹر راولپنڈی ، , مصباح نورین ڈرگ انسپکٹر کلر سیداں نے جعلی ادویات قبضہ میں لیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےکلر سیداں روڈ راولپنڈی میں واقع دوکان پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی،چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ویٹرنری ادویات برآمدکی گئیں ، چھاپہ مار کاروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر بھی شامل ہے۔جعلی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا۔برآمد ہونے والی ادویات جانوروں کی صحت کی لئے انتہائی نقصان دہ تھیں۔مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ڈرگ انسپکڑز کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے رواں ماہ کے دوران غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف متعدد چھاپہ مار کاروائیاں کیں.جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے.ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔