اسلام آباد(محمد حسین )ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج آستانہ قازقستان میں منعقد ہوا۔ سینیٹر سلیم سیف اللہ خان سرپرست- پی ٹی ایف (سابق صدر- پی ٹی ایف) اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز- اے ٹی ایف نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا قازقستان میں ایشین ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ آج میں پاکستان اور پورے ایشیا میں ٹینس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے موقع پر شکر گزار ہوں۔