جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آرہی ہیں، فیصل واڈا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابرستار کہتے ہیں کہ جج بننے سے پہلے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو رپورٹ بھیجی، ہم نے کہا کہ اس کے حوالے سے ریکارڈ روم کے اندر کوئی چیز ہوگی تحریری طور پر لیکن اس کا جواب ہمیں نہیں مل رہا۔

انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل 19 اے کے تحت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے آرڈر دیا کہ ہر پاکستانی بات کسی سے بھی پوچھ سکتا ہے تو پاکستانی تو دور کی بات ایک سینیٹر کو جواب نہیں مل رہا تو اب ابہام بڑھ رہا ہے، شک و شبہات سامنے آرہے ہیں کہ اس کے پیچھے منطق کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال پہے چیزیں ہوئیں، ایک سال بعد یاد آئیں، تو ایک سال ہپہلے کیوں نہیں بتایا، اب پھر مداخلت ہوئی پرسوں تو الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا، اب آپ کو ثبوت دینے پڑیں گے کہ کس نے مداخلت کی، کیوں کی اور اس کے شواہد دیں تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ورنہ تو میں بھی فون اٹھا کے کہوں کہ جج نے کہہ دیا ہے کہ قتل کردو تو اس کا ٹرائل تھوڑی ہوجائے گا۔

فیصل واڈا نے کہا کہ ہمیں جواب نہیں مل رہا، ہمیں بتایا جائے کہ کیا ریکارڈ کے اندر یہ سب لکھا گیا ہے اور اگر ریکارڈ کا حصہ نہیں تو اس کے نتائج ہوں گے، اطہر من اللہ صاحب تو تاریخی فیصلے کرتے ہیں، میرا گمان ہے کہ وہ اصول پسند آدمی ہیں، وہ کسی دباؤ میں نہیں آتے، کسی سے رات کے اندھیرے میں نہیں ملتے تو وہ ایسی غلطی نہیں کرسکتے کہ انہوں نے تحریری طور پر چیز نا لی ہو، وہ ریکارڈ ہمیں ملنا چاہیے، ہم اسے کیوں نا منگیں؟

سابق وزیر کے مطابق سوشل میڈیا کے اوپر آپ نے نوٹس لیا، لیکن ہماری ماؤں کو جب سوشل میڈیا کے ٹرولز غلاظت بک رہے تھے تو اس پر بھی نوٹس لیا جانا چاہیے تھا لیکن جسٹس منصور علی شاہ نے بہت اچھی بات کی، خود احتسابی کی بات کی تو اس پر ہمیں خوش ہونا چاہیے لیکن ایک تناؤ ہے جس کے تحت بار بار انٹیلیجنس اداروں کا نام لیا جا رہا ہے تو شواہد دیں، اور اگر جو آپ نے بتایا وہ زبانی ہے تحریری نہیں ہے تو پھر تو مسئلہ ہے، اس معاملے کو واضح کریں تاکہ یہ منطقی انجام تک پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ سستی روٹی، غریب کے لیے کوئی اسٹے آرڈر ہوا؟ نسلہ ٹاور کے متاثرین کے لیے کچھ ہوا؟ 40 سال پہلے بھٹو صاحب کو علامتی سزا دی گئی آپ ہمیں بتا رہے ہیں، یہ ہمیں پہلے سے ہی پتا تھا، نواز شریف کو پیسے نا لینے پر نا اہل کردیا گیا پر کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان کی حکومت کو چلنے نہین دیا گیا، کب تک ہم یوں چلیں گے، اگر قانون ساز کوئی دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو جج دوہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہیں؟

فیصل واڈا نے کہا کہ جوپاکستان کا جھنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ایس آئی ایف سی کے فورم سے تو اس جھنڈے میں ہم نے ان کو ڈنڈا بھی دیا ہے اور اس ڈنڈے کا کام یہ ہے کہ بیرون اندرونی سازش اور انتشار سے بچایا جائے کیونکہ یہ ادارہ واحد رہ گیا ہے جہاں 90 فیصد ڈسپلن ہے، سچائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے پاکستان اہم ہے، آئین و قانون میں کہاں لکھا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی والے سرحد کی حفاظت کریں گے، یہ کہاں لکھا ہے کہ جنہوں نے قربانیاں دی ان پر الزامات لگائے جائیں؟ اگر ان پر الزامات سچے ہیں تو شواہد رکھیں، ان کے کل پرسوں کے خط کے مطابق بھی ہمیں کاغذی کارروائی چاہیے، بہت مذاق ہوگیا پاکستان کے ساتھ، مجھے امید ہے کہ جواب جلد آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشم میڈیا پر آپ قدغن لگائیں لیکن اپنے لیے نہیں سب کے لیے، میری والدہ بستر مرگ پر تھیں تب انصاف فراہم کرنے والوں نے میری پگڑیاں اچھالی، اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کا فٹبال بنائیں گے، پیار کریں گے تو ڈبل پیار دیں گے لیکن بدمعاشی کریں گے تو ڈبل بدمعاشی کریں گے، اداروں کو نشانہ بنان بند کریں، فوج نہیں ہو گی تو پاکستان نہیں بچے گا، اگر ان کی مداخلت ہے تو ثبوت پیش کریں، ضمانت آپ دیتے ہیں سوال ہم سے، جیل آپ بھیجتے ہیں سوال ہم سے، کوئی جیپ میں بٹھا کے لے جائے تو جیپ کے آگے بیٹھ جائیں۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ