فیصل آباد(نیوز ڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزائی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا اتحاد ہے جو چاہتا ہے پاکستان میں آئین کی حکمرانی ہو۔ قانون سب کے لیے برابر ہو۔ پاکستان کی پارلیمنٹ عوام کا سرچشمہ ہو۔ افواج پاکستان قربانیاں دے کر ہمارا تحفظ کرتی ہیں۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کسی کو حکمرانی نہیں کرنے دیتی۔ جو فوجی آئین کی پاسداری کرے گا۔ ہم زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے۔ عمران خان اس وقت میں پارلیمنٹ کی اکثریت کا لیڈر ہے۔ بدھ کومحمود خان اچکزائی نے فیصل آباد بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ عورتوں، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ جو سلوک پنجاب پولیس نے رویہ رکھا وہ قابل اعتراض ہے ،آپ کو ہماری بات ماننے پڑے کی ورنہ عوام آپ کو راستہ دکھادے گی۔ سندھ اور بلوچستان کے عوام کو بتائیں کہ آپ کے وسائل پر پہلا حق ان کا ہوگا۔ ہم لسانی بنیادوں پر عوام کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔مریم بی بی آئی جی کو کہیں کہ وہ فیصل آباد جلسے کی اجازت دیں۔ اس میں آپکا کا بھی فائدہ ہے اور ہمارا بھی فائدہ ہو گا۔ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں،ہم سب نے مل کر پاکستان کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔