معیاری قانون سازی کو یقینی بنانے کیلئے قائمہ کمیٹیوں کا فعال اور موثر کردار ادا کرنا ضروری ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے پارلیمانی رسائی کو بڑھانا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔پارلیمنٹ کو ڈیجیٹلائزیشن میں تبدیل کر کہ ایک معیاری اور عوامی اہمیت کے حامل قانون ساز ادارہ بنانا اولین ترجیح ہے جس میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے موثر قانون سازی کی جا سکے۔پارلیمانی عملے کے استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کرانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی اسٹریٹجک پلان کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی معاون عملے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک موثر نگرانی کا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مناسب تربیت اور کارکردگی کا موثر جائزہ انہیں مزید نتیجہ خیز بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری قانون سازی کو یقینی بنانے کے لیے قائمہ کمیٹیوں کا فعال اور موثر کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ خواتین پارلیمانی کاکس، پائیدار ترقی کے اہداف کا سیکرٹریٹ، ینگ پارلیمنٹرینز فورم، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز (PIPS) اور دیگر پارلیمانی فورمز پارلیمانی کارکردگی کو بڑھانے میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک پلان کے مطابق بجٹ کو ریشنلائز کرنا اسے مزید قابل عمل بنائے گا۔

سٹریٹجک پلان کی تشکیل کے حوالے سے غور و خوض کرتے ہوئے کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر پارلیمنٹرینز کی قیادت میں سٹریٹجک پلان بنانے کا فیصلہ کیا۔ ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں سوشل میڈیا نے ناقابل تردید اہمیت حاصل کر لی ہے اور عام صارفین کو پارلیمانی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ایک خودمختار فعال سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے پارلیمنٹ کے آئینی کردار کو بڑھانے، اراکین کی مصروفیات کا اندازہ لگانے اور پارلیمانی عملے سے موثر کام لینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو اسٹریٹجک پلان کو مزید قابل عمل اور نتیجہ خیز بنائے گی۔

دریں اثناء ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی نے بھی کمیٹی کو سپیکر ایاز صادق کی قیادت میں قومی اسمبلی کے ہر ملازم کا انٹرویو لینے کے لیے کی گئی میراتھن مشق کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شیزہ فاطمہ خواجہ نے پارلیمنٹ کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کو موثر خدمات کی فراہمی کو بھی اسٹریٹجک پلان کا فوکس ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی محترمہ رومینہ خورشید عالم نے بھی PIPS کو مزید فعال بنانے کی ضرورت کا زور دیا۔شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی میں تعینات پیپس کے عملے کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کے ناقص معیار پر برہمی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ، ممبران قومی اسمبلی شہرام خان تراکئی، زین حسین قریشی، محترمہ منزہ حسن، محترمہ نفیسہ شاہ، محسن لغاری، سابق ای ڈی پیپس ظفر اللہ خان، یاسمین رحمان، پیپس اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ