وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے: ترجمان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور اور سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن بھی وزیر مذہبی امور کے ہمراہ ہیں۔ وفاقی وزیرسعودی وزارتِ حج و عمرہ ، پاکستان حج مشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین بدھ کے روز حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے ۔ ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ فہیم آفریدی و دیگر نے جدہ ایئر پورٹ پر وزیر مذہبی امور اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن میں مین کنٹرول آفس میں جاری حج آپریشن پر بریفنگ لینگے۔ چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج سے ملاقات کریں گے اور عازمینِ حج کی رہائشگاہوں، کیٹرنگ کمپنیوں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ وزیر مذہبی امور اپنے دورہ کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے اعلیٰ افسران اور سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار دیگر اداروں کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر نے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں قائم پاکستان حج مشن ، نادرہ آفس ، پاسپورٹ آفس، کمرشل آفس ،ویلفیئر آفس اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ چوہدری سالک حسین نے جدہ قونصلیٹ میں اپنے عمومی مسائل کے حل کیلئے آنے والی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ انہوں نے قونصلیٹ کے متعلقہ افسران کو عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ