3 ارب روپے کی لاگت سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کریں گے،وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 3 ارب روپے کی لاگت سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کریں گے جس کے تحت آزادکشمیر کے ہنرمند نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔پاکستان کے معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا. صدر پاکستان آصف علی زرداری, وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے شکر گزار ہیں. کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے. کشمیریوں کا پاکستان سے مضبوط اور لازوال رشتہ ہے جو ہماری آنے والی نسلوں تک رہے گا. الحاق پاکستان ہماری منزل ہے. آزادکشمیر پرامن خطہ ہے اور اس کو فضاء کو خراب نہیں ہونے دیں گے. ہم نے ملکر ریاست کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہے اور شرپسند قوتوں کو روکنا ہے. انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا. روشن پاکستان کو اندھیروں میں کرنے کی مودی کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے. جب تک ہوں اپنے اسلاف کے نظریئے پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے. ایکشن کمیٹی کو عوامی تحریک کی کامیابی پر شکر ادا کرنا چاہیے.ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مظفرآباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید،احمد رضا قادری، عبدالماجد خان،راجہ محمد صدیق، چوہدری محمد اسماعیل، ظفراقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی، محمداکمل سرگالہ،جاوید بٹ، چوہدر ی اظہر صادق،سردار میر اکبرنثار انصر ابدالی، چوہدری قاسم مجید،عاصم شریف،سردار جاوید ایوب، چوہدری اخلاق،اکبر ابراہیم، محترمہ امتیاز نسیم، پروفیسر تقدیس گیلانی،چیئرمین وزیر اعظم معائنہ وعلمدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ،مشیرحکومت نثارہ عباسی،معاونین خصوصی صبیحہ خانم، نبیلہ ایوب بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی اور ریاستی مفادات کے لئے ملکر کام کریں گے. آزادکشمیر کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے چند عناصر ہیں ایسے لوگوں کو ناکام بنانا ہے. انہوں نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر میں 16 ارب روپے خرچ کئے گئے 16 روپے کی کرپشن ثابت کریں. صحت عامہ, تعلیم, برقیات, ٹورازم میں بجٹ خرچ ہوا کسی بھی جگہ کرپشن کی نشاندہی کریں. انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت آزادکشمیر کے پسے ہوئے طبقات کی کفالت کی جائے گی اور عنقریب بے روزگاری کے خاتمے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کریں گے جس کے تحت آزادکشمیر کے ہنرمند نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کوئی روزگار حاصل کر سکیں. اس کے لئے ابتدائی طور پر 3 ارب روپے مختص کریں گے. وزیراعظم نے کہا کہ جب تک قلم میں اختیار ہے آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا. انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تاریخی پیکیج دیا. چند عناصر پرامن خطہ میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں انہیں ملکر ناکام کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی پیکیج دیا ہے. وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاستی مفادات کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی ہار جیت نہیں ہے ریاست کی کامیابی اور مفادات کے لئے مل کر کام کریں گے.

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ