قومی کمیشن برائے وقار نسواں اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈکےدرمیان معاہدے پردستخط

اسلام‌آباد: پاکستانی خواتین کو باختیار بناے کے لییقومی کمیشن برائے وقار نسواں (NCSW) اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کیدرمیان معاہدے پردستخط۔اسلام آباد میں، پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (PPAF) اور قومی کمیشن برائے وقار نسواں (NCSW) سٹریٹیجک شراکت داری کا حصہ بن گئے۔ قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار اور سی ای او پی پی اے ایف نادر گل بڑیچ نے ایل او آئی پر دستخط کیے۔ ماہرین تعلیم، میڈیا اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں اس تقریب کا حصہ تھیں ۔ دونوں اداروں کے سربراہان نے اتفاق کیا کہ یہ معاہدہ پاکستانی خواتین کو برابری کے حقوق کی فراہمی اور معاشی با اختیار بناے جانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس اتحاد کے ذریعے خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی مشترکہ کوششوں کے طور پر دونوں ہی ادارے پارٹنر آرگنائزیشن دختران پاکستان کے ہمراہ مختلف پروگراموں کے ذریعے خواتین کے آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ ان کی سماجی اور اقتصادی بااختیاریت کو بہتر اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے عملی جامع پہناتے ہوئے صنفی مساوی پالیسیوں کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی پارلیمانی کاکس کے ساتھ مسلسل رابطوں اور ہم آہنگی کے ذریعے خواتین کی اقتصادی شراکت میں رکاوٹوں کو دور کرنے، قوانین کے قیام، ان پر عمل داری کی کوششیں کریں گے۔ بین الصوبائی اور بین الوزارتی مکالموں کے ذریعے دونوں تنظیموں کا مقصد ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون پر مبنی تحقیقی اقدامات غربت میں کمی، اقتصادی ترقی، ڈیجیٹلائزیشن، شراکتی ترقی، اور موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل میں خواتین کی شمولیت کے راستے تلاش کریں گے۔سی ای او پی پی اے ایف نادر گل بڑیچ نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ایک زیادہ مساوی معاشرے کی تشکیل میں اجتماعی کارروائی کی تبدیلی کی طاقت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان بھر میں خواتین کی زندگیوں کو سنوارنے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے مساوی مواقع اور امکانات کے ذریعے متعین مستقبل کو پروان چڑھانے، ٹھوس تبدیلی لانے کے لیے شراکت داری کی صلاحیت کے بارے میں گہری امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک PPAF نے معاشرے کی خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے 94,000 خواتین کے کمیونٹی ادارے تشکیل دیے ہیں، جو تنازعات کے حل اور قیام امن کے لیے ان کی مدد کر رہے ہیں۔ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور پائیدار معاش کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے، تنظیم نے 128,400 پیداواری اثاثے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو گرانٹس، 1,738,000 بلاسود قرضے، اور 222,000 خواتین کو پیشہ ورانہ/انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کی تربیت فراہم کی ہے۔چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار نے پاکستان میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے اس تعاون کی تعریف کی جو کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ایک روادار اور پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے لازمی شرط ہے۔ انہوں نے اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان میں خواتین کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نجی اور سرکاری اداروں کی ضرورت کا اظہار کیا کہ وہ صنفی مساوات پر قومی اور صوبائی پالیسیوں کو نافذ کریں تاکہ صنفی ذمہ دار اداروں کو یقینی بنایا جا سکے جو مردوں اور عورتوں کو ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کریں۔ نیلوفر بختیار نے روشنی ڈالی کہ پی پی اے ایف اور این سی ایس ڈبلیو کے درمیان یہ اسٹریٹجک تعاون صنفی مساوات کو آگے بڑھانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جو اپنی خواتین کے ساتھ مساوی سلوک کرے اور دیرپا امن اور خوشحالی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ این سی ایس ڈبلیو پاکستان کی خواتین کو با صلاحیت کیے جانے کے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کے لیے جستجو کر رہا ہے، ملک بھر کے تمام چیمبر آف کامرس میں خواتین کی فلاح اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے سمیت بہتر مارکیٹ تک رسائی میں معاونت اور ٹریننگ کے انکیوبیشںن سنٹر کا قیام، تعلیمی اداروں میں بچیوں کو ہنر سے لیس کیے جانے اور عملی زندگی میں انہیں معاشی طور پر خود مختار کیے جانے کے لیے کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجود قوانین پر عملدرآمد کے لیے بھی بھرپور آواز اٹھاے جانے کے علاہ عملی طور پر صوبائی اور وفاقی حکومت اور نمائندوں سے مستقل رابطے بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ