کاروبار کے فروغ کیلئے صوبوں اور وفاق کے اشتراک سے مربوط نظام تشکیل دینگے:عبدالعلیم خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے صوبوں اور وفاق کے اشتراک سے مربوط نظام تشکیل دیں گے جبکہ سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے صوبائی سطح پر بھی قانون سازی ہوگی تاکہ سرمایہ لگانے والوں کو زیادہ سے زیادہ اطمینان بخش ماحول مل سکے۔اسی طرح وفاقی حکومت سرمایہ کاری سے متعلق چاروں صوبوں اور وزرائے اعلیٰ کو بھی اعتماد میں لے گی۔اس امر کا اظہار وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام”ایز آف ڈوئنگ بزنس”کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیر اعظم کے مشیر رانا احسان افضل کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور چیئرمین ایس ای سی پی بھی اجلاس میں موجودتھے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ” ایز آف ڈوئنگ بزنس” ملک میں کاروبار کے فروغ کے لئے واضح روڈ میپ ثابت ہوگا اور اس سے متعلق تجاویز، قانون سازی اور دیگر اہم امور کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے مجوزہ منصوبے ٹائم لائن کے ساتھ حتمی منظور ی کے لئے وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر نے نشاندہی کی کہ موجودہ سسٹم، اداروں اور طریقہ کار سے متعلق خرابیوں کو دور کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تیزی کے ساتھ کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بناناہوں گی جس کے لئے سپیشل اکنامک زونز میں کاروباری طبقے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اب ہمیں جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا اور شرح ترقی میں اضافے کے لئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء نے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے درست اقدام قرار دیا جبکہ مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران نے بریفنگ دی۔
دریں اثناء وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری عبدالعلیم خان اور چین کے آنریری انویسٹمنٹ قونصلر مسٹر لی کے مابین ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور چین کے مابین تجارت کے موجودہ حجم اور اُس میں اضافے کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان خطے میں دو طرفہ تجارت کے علاوہ ایک دوسرے کے لئے ٹریڈ کے شعبے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں اور بالخصوص سی پیک کے ذریعے پاک چین معاشی راہداری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ