موٹروے پولیس کا ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عمل درآمد کے اہداف کو ہر حال میں یقینی بنانے کا عزم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وطن عزیز کی قیمتی شاہراؤں کو تباہی سے بچانے کیلئے موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ، 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عمل درآمد کے لئے اوورلوڈڈگاڑیوں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سلسلے میں آئی جی سلمان چوہدری نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ قومی شاہراؤں پر اوولوڈڈ گاڑیاں نظر نہیں آنی چاہیے۔ قیمتی شاہراؤں کو تباہی سے بچانے کیلئے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔ ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل انسپکٹرز جنرل کی سر براہی میں سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، زونل اور سیکٹر کمانڈرز سرپرائز چیکنگ اور مانیٹرنگ میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاری جرمانوں کے علاوہ اوولوڈ نگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل لائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹائر پریشر چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر حال میں قیمتی شاہراؤں اور انسانی زندگیوں کو بچانا ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس وطن عزیز کی قومی شاہراؤں سے اوورلوڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے پرعز م ہے۔ کیونکہ شاہراہیں کسی بھی ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ حال ہی میں اوولوڈنگ کے خاتمے کیلئے آئی جی سلمان چوہدری نے خصوصی طور پر پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعلیٰ عہدیدران کے ساتھ ملاقات کرکے اوولوڈنگ کے خاتمے کیلئے موٹروے پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ان سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔ کراچی اورملک کے دیگر بڑے شہروں سے ٹرانسپورٹ یونین اور مالکان نے اوور لوڈنگ کے خاتمے کیلئے موٹروے پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سر اہاتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ