گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) پنجاب ہا ئی وے پٹرولنگ پو لیس کے شہدا ،غازیوں سمیت حا ضر سروس افسران اور ملازمین کے بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے خصو صی رعایت فراہم کر نے کیلئے آئی آئی ایس اے ٹی یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ایس پی پٹرولنگ اور وائس چا نسلر نے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے تفصیل کے مطا بق پنجاب ہا ئی وے پٹرولنگ پو لیس کے شہدا ،غازیوں اور حا ظر سروس افسران اور ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے آئی آئی ایس اے ٹی یو نیورسٹی کی جانب سے فیسوں میں خصو صی رعائتی پیکج کا معاہدہ طے پا گیا ہے ایس پی پٹرولنگ فاروق بھٹہ کی خصو صی کا وش سے آئی آئی ایس اے ٹی یو نیورسٹی کے ساتھ طے پا نے والے معاہدے کے تحت شہدا کے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں پچھتر فیصد ،فوت ہو نیوالے ملازمین کے بچوں کو پچاس فیصد اور حا ظر سروس افسران ،ملازمین کے بچوں کو 40 فیصد تک رعائت دی جا ئیگی اس کے علاوہ پوزیشن ہو لڈربچوں کو زید خصو صی رعائت بھی فراہم کی جا ئیگی آئی آئی ایس اے ٹی یو نیورسٹی اور پنجاب ہا ئیوے پٹرولنگ پولیس کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر وائس چا نسلر آئی آئی ایس اے ٹی یو نیورسٹی ڈاکٹر سعد اور ایس پی ہا ئی وے پٹرولنگ پو لیس فاروق بھٹہ کی جا نب سے دستخط کئے گئے پنجابا ہا ئی وے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین نے بچوں کو تعلیم کیلئے ہو نیوالے بھاری اخراجات میں خصو صی رعائت کے معاہدہ پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ شہید پولیس افسران، غازیوں اورپنجاب ہا ئی وے پٹرولنگ پولیس کے حاضر سروس افسران ملازمین کے اہل خانہ اور بچوں کیلئے یہ معاہدہ ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔