دوہری شہریت سیاستدان نہیں رکھ سکتےتو جج کیسےرکھ سکتا ہے؟ سید مصفطیٰ کمال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کو لیبیا،عراق اور شام بنانا چاہتے ہیں، ملک میں خلفشار ہے افراتفری ہے ایک اقامہ رکھنے پر عدالت ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی ہے، جعلی ڈگریوں پر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایزکو فارغ کیا گیا،دوہری شہریت سیاستدان نہیں رکھ سکتےتو جج کیسےرکھ سکتا ہے، پتہ چلا ہے کہ ایک جج صاحب بغیر کسی این او سی کے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی چلا رہے ہیں اس معاملے کی تفتیش ہونی چاہیے ، پاکستان کی شرعی عدالت نے سود کو حرام قرار دیا،فیصلہ تھا کہ دو ہزار ستائیس تک سود کا نظام ختم کیا جائے لیکن یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں معطل ہو گیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے اکاون سال پہلے لکھا کہ ربع جلد ختم کیا جائے گا مگر آج تک نہ ہو سکا، ملک کو مسلح افواج نے متحد رکھا ہوا ہے،محمد امین الحق، صادق افتخار و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفےٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ چند دن پہلے ایک سینیٹر کی جانب سے ایک خط اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھا گیا جس کا جواب آیا کہ آئین میںججز کی دہری شہریت پرکوئی پابندی نہیں ہے، یہی عدلیہ ایک منتخب وزیراعظم کو اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں گھر بھیج دیتی ہے، کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کو جعلی ڈگریوں پر فارغ کر دیتی ہے تو پھر ایک جج کیسے دہری شہریت رکھ سکتا ہے؟دو معتبر اداروں کے درمیان لڑائی اور چپقلش سے کوئی بھی پاکستانی اور سیاستدان لا تعلق نہیں رہ سکتا،ملک کی عدلیہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں ناکام رہی ہے،بد قسمتی سے عدلیہ کسی مظلوم کیساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہے،پاکستان کی شرعی عدالت نے سود کو حرام قرار دیا لیکن یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں معطل ہو گیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے اکاون سال پہلے لکھا کہ ربع جلد ختم کیا جائے گا مگر آج تک نہ ہو سکا،سپریم کورٹ ججز کی توہین پر سوموٹو ایکشن لے لیتی ہے مگر اللہ کے حکم کی توہین پر اسکے کانوں پر جوں تک کیوں نہیں رینگتی؟آپس کی رنجشیں ، غلط فہمیاں اور گلے شکوے مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کیساتھ حل کریں،عدلیہ کیلئے بھی قواعد و ضوابط ہونے چاہئیں،آئین میں اگر کوئی سقم ہے تو اسے قانون سازی کے ذریعے دور کیا جانا چاہیئے۔ شام، لیبیا، عراق اور دوسرے ملکوں کی فوج کو ختم کر دیا گیا ہے پاکستان کے دشمن بھی پاکستان کو لیبیا اور شام بنانا چاہتے ہیں اس ملک کو مسلح افواج نے متحد رکھا ہوا ہےچاہے آپ اس کو مانیں یا نا مانیں،آپ ان کی غلطیوں پر بات کر سکتے ہیں مگر انکی قربانیوں سے انکار ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ