مسائل کے حل کیلئے بزنس کمیونٹی کو مصالحتی کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا: سیدعلی ناصر رضوی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چند دنوں میں کرائم کی نشان دہی کیلئے ایپلی کیشن لانچ کرنے جا رہے ہیں، شہری کہیں بھی قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں فوری تصویر کھینچ کر ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کر دیں، اسلام آباد پولیس کی 10 ٹیمیں ایپلی کیشن کی مانیٹرنگ کریں گی، راولپنڈی کوئی علاقہ غیر نہیں، مجرم اگر واردات کر کے وہاں جاتے ہیں تو ہم بھی انکے پیچھے جائیں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز میرے اور میری ٹیم کیلئے گائیڈ لائینز ہیں، اسلام آباد پولیس بزنس کمیونٹی اور شہریوں کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی،یقینی بنائیں گے کہ اس اعتماد کے رشتے کو برقرار رکھا جائے، لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے درخواست ہے کہ پولیس پر یقین رکھیں، ہم پوری توانائی اور طاقت کے ساتھ جرائم اور مجرموں کی بیخ کنی کرنے آئے ہیں، اگر ہم اپنی فیملی کے ہمراہ اس وجہ سے باہر نہیں جا سکتے کہ کوئی واردات ہو جائے گی تو اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہو سکتی ہے

،یہ ہماری زمہ داری ہے کہ خوف کے اس ماحول کا خاتمہ کریں، ہم آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں پاتے ہیں، آپ کو جوابدہ ہیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کا کام نہ کریں، آپ سوال پوچھنا شروع کریں، پوچھا کریں کہ انویسٹی گیشن کا پراسس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں چند دفعات سے ہٹ کر تفتیشی افسر مادر پدر آزاد ہوتے ہیں، اسلام آباد آیا تو پتا چلا یہاں 27 کے 27 پولیس اسٹیشنز کوڑے کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں، اگلے 2 ماہ میں اسلام آباد کے تمام تھانوں کو گلبرگ کی طرح خوبصورت بنائیں گے، سی ٹی ڈی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی علی ناصر رضوی میں اسلام آباد کیلئے کچھ کرنے کی تڑپ نظر آئی، آئی جی کو نشہ اب نہیں مہم شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسلام آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے منشیات سے پاک اسلام آباد کیلئے پولیس سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ احسن بختاوری نے کہا کہ ملک میں امن و امان ہو گا تو ہی معاشی سرگرمیوں کو فروغ، معیشت بحال ہو گی، آئی جی صاحب سے درخواست ہے کہ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں امن و امان کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو مارکیٹس میں ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا ہے، آئی جی صاحب سے درخواست ہے کہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں۔

،اسلام آباد چیمبر میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے ڈیسک قائم کیا جائے، مختلف مارکیٹس میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے رضاکارانہ فورس بنائی جائے، علی ناصر رضوی کے آنے کے بعد اسلام آباد میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، پولیس کی طرف سے ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔تقریب سے مرکزی صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو پولیس ناکوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کاروباری افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج مکمل چھان بین کے بعد کیا جانا چاہیے،بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے سے ہی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے،آئی جی اسلام آباد سے درخواست ہے کہ تھانوں میں شہریوں کے ساتھ سلوک پر خصوصی نظر رکھیں۔

تقریب سے خطاب میں سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری کا کہنا تھا کہ علی ناصر رضوی کے حوالے سے تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ جہاں جاتے ہیں، کرائم کیخلاف جنگ کرتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں بزنس کمیونٹی اور پولیس کو رول ماڈل نہیں بنایا جاتا، جن بزنس مینوں نے اپنے برینڈز کو ڈویلپ کیا انہیں رول ماڈل کا درجہ دینا چاہیے، مغرب میں بزنس مینوں کو معاشرے میں رول ماڈل کا درجہ دیا جائے، بدقسمتی سے معاشرے میں پولیس کو بھی اچھا نہیں گردانا جاتا، امید ہے آئی جی اسلام آباد سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو دارالحکومت سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔
بلو ایریا کے گروپ لیڈر یوسف راجپوت نے کہا کہ اسلام اباد کی بزنس کمیونٹی اسلام اباد پولیس کے ساتھ مل کر جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔
آئی سی سی آئی کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے اپنے خطاب میں آئی جی پی کو یقین دلایا کہ وہ تمام مثبت پہلوؤں کے لیے تاجر برادری کو اپنے ساتھ پائیں گے۔آئی سی سی آئی کی پولیس کمیٹی کے چیئرمین سیف الرحمان نے آئی جی پی کو ایک وژنری شخصیت قرار دیا، جو کمیونٹی کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اپنے اختتامی کلمات میں آئی سی سی آئی کے صدر اظہر الاسلام ظفر نے مذکورہ مقاصد کے حصول کے لیے تاجر برادری کی جانب سے پولیس کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب میں قومی اسمبلی فرح ناز اکبر، صدر TWA G-9 راجہ جاوید اقبال، صدر بلیو ایریا راجہ حسن اختر، صدرf8
مرکز سردار طاہر محمود، صدر G-10-4 ظفر اقبال گجر، صدر D-12 ایم نعمان، صدر F-10 مرکز احمد خان، صدر E-11 افتخار عباسی، صدر بارہ کہو راجہ زاہد دانیال، صدر G-7 الطاف حسین شاہ، صدر میلوڈی مارکیٹ اظہر اقبال، صدر G-7۔ -10 مرکز اخلاق عباسی، صدر I-8 راجہ فیاض گل، جنرل سیکرٹری IEAA چوہدری۔ زاہد رفیق، حاجی نعیم، زاہد قریشی، طاہر قریشی، سابق صدر میاں شوکت مسعود، رضوانہ چھینہ، چوہدری ناصر، خالد چوہدری، ذوالقرنین عباسی، چوہدری۔ محمد علی، بابر چوہدری چودھری. وسیم، تہمس بٹ، ضیاء چوہدری اور دیگر شریک ہوئے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ