اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے ایف بی آر کے ممبر آئی آر اپریشن میر بادشاہ خان وزیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایف بی آر تاجر دوست ٹیکس سکیم کے کواڈینیٹر نعیم میر – چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد عابد محمود – سید مناف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد ۔ اور ظفر جمال خان جسرا ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز موجود تھے ۔ جبکہ وفد میں ملک شاہد غفور پراچہ صدر انجمن تاجران پنجاب – ملک مہر الہی صدر انجمن تاجران کے پی کے – خالد چوہدری سیکرٹری اطلاعات -انجمن تاجران ملتان کے صدر ظفراقبال صدیقی – عرفان چوہدری – یوسف راجپوت – عزمان خان – شہزاد عارف – رانا اکرم موجود تھے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ایف بی آر نے تاجر دوست سیکم کا اجراء کیا ہے تاجر نمائندے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے خلاف نہیں لیکن رجسٹریشن سے قبل ان کے تحفظات دور کئے جائیں اور رجسٹرڈ افراد سے کسی قسم کا سوال نہ کرنے کی شق شامل کی جائے۔ ایف بی آر کے ممبر آئی آر اپریشن میں بادشاہ خان وزیر نے کہا کہ ابھی تک تاجر دوست سیکم کے خدو خال واضح نہیں ہیں۔ انشاء الله باقی معاملات افہام و تفہیم اور مشاورت سے طے کئے جائیں گے۔ ایف بی آر کے کوارڈینیٹر دوست سیکم نعیم میر نے کہا کہ اجمل بلوچ کی قیادت میں تاجر نمائیدے سیکم کے بارے میں اپنی جو بھی تجاویز دیں گے حکومت اسے تسلیم کرے گی۔
ملک شاید غفور پراچہ – ملک مہر الہی۔ ظفر اقبال صدیقی۔ عرفان چوہدری رانا اکرم۔ چوہدری عبدالغفار اور دیگر نے اظہار خیال کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔