ملک میں انصاف کی پہلی سیڑھی عدلیہ ، ججز ڈرتےیا خط نہیں لکھتے انصاف کرتے ہیں، سینیٹر عباس آفریدی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کی پہلی سیڑھی عدلیہ ہے، ججز ڈرتےیا خط نہیں لکھتے انصاف کرتے ہیں،جو جج اپنے لیے انصاف نہیں کر سکتا وہ دوسروںکو انصاف کیسےدے گا،ریڑھی والا ہو یا وزیراعظم کسی کو انصاف نہیں مل رہا،سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کے لیے دوہری شہریت پر پابندی ہے،ججز کی دوہری شہریت پر پابندی کیوں نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ سمیت ہر شعبے میں دوہری شہریت کو ختم ہونا چاہیے،ججوں کی تقرری میں آئین اور قانون کے ضوابط پورے نہیں ہوتے،عدلیہ اپنے آپکو کو بھی احتساب کے لیے پیش کرے،پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے عدلیہ کو مضبوط کریں،ایک دہشت گرد نے ملک کا نقصان کیا ہوا ہے اگر عدالتیں ڈر جائیں گی تو اسے سزا کون دے گا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر عباس آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں عدلیہ کے حوالے سے ایک بحران برپا ہے، ہمارے پاس ایک موقع ہے کہ اپنے عدالتی نظام میں بہتری لائیں،ججوں کی تقرری میں آئین اور قانون کے ضوابط پورے نہیں ہوتے،جو ججز تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہوں وہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک پہنچ جاتے ہیں،ابھی 6 ججز کا خط سپریم کورٹ گیاہے،جج پہلے انصاف کے تقاضوں کے تحت فیصلے کر رہے تھےنہ اب کر رہے ہیں،جب ججز کے خیال نہ ملیںتو اسٹیبلشمنٹ پر مداخلت کا الزام لگا دیا جاتا ہے،سوچنا ہوگا کہ پاکستانی عدلیہ انصاف کے حساب سے 134 ویںنمبر پر کیوں ہے،مداخلت اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک ہم خود ٹھیک ہوں،ہمارے سوموٹو نواز شریف کو بلاؤ،جمعہ ہفتہ، اتوار عدالتیں کھلی رکھو تک ہوتے ہیں،جن کےپاس دوہری شہریت ہے وہ خود اپنے آپکو احتساب کے لئے پیش کریں،ہم سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کے لیے دوہری شہریت پر پابندی ہے،ججز کی دوہری شہریت پر پابندی کیوں نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ میں بھی اگر دوہری شہریت ہو اسے بھی ختم ہونا چاہیے،ریڑھی والا ہو یا وزیراعظم کسی کو انصاف نہیں مل رہا،ہمارے ججز کو چاہیے احتساب خود سے شروع کریں،چیف جسٹس آف پاکستان کی بیوی نے ایک کیس کیا،اس ملک کی تباہی و بربادی کرنے کے بعد لوگ باہر بھاگ جاتے ہیں،عدالتی فیصلے نظر آنے چاہیے کہ وہ عوام کے لیے فیصلے ہیں،میں نے ایک کیس کیا چھ سال ہو گئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا،پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے عدلیہ کو مضبوط کریں،ایک دہشت گرد نے ملک کانقصان کیا ہوا ہے اگر عدالتیں ڈر جائیں گی تو اسے سزا کون دے گا،اگر ہمارے ٹیکسزٹھیک طرح سے ادا ہوں گے تو ملک خود بخود ٹھیک ہو گا،اس ملک میں انصاف کی پہلی سیڑھی عدلیہ ہے،انڈیا کی طرح یہاں پر بھی دوہری شہریت کو ووٹ کا اختیار نہیں ہونا چاہیے،جج کی جو بھی سوچ ہو وہ انصاف کرتا ہے ڈرتا نہیں ہے،ججز ڈرتے نہیں ہیں وہ خط نہیں لکھتے انصاف کرتے ہیں،جو جج اپنے لیے انصاف نہیں کر سکتا وہ اپنے لیے انصاف کیسے کرے گا،وقت آ گیا ہے کہ عدلیہ اپنے آپکو کو بھی احتساب کے لیے پیش کرے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ