صدرمملکت کاگرین پاکستان انیشیٹیوکادورہ،آصف زرداری کوتفصیلی بریفنگ دی گئی

صدرمملکت نےگرین پاکستان انیشیٹیوکادورہ کیاآصف علی زرداری کوگرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) پر صدر پاکستان کو تفصیلی بریفنگ، زراعت، لائیو سٹاک، فشریز، اور گرین ٹورزم کے علاوہ کاربن فٹ پرنٹ (Carbon Footprint) کی تخفیف جیسے اہم شعبوں پر کام جاری ، ایگری مالز (Agri Malls) کے ذریعے کسان کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام زرعی آلات، اعلیٰ نسل کے بیج، کھاد، اور ادویات، یکساں نرخوں پر دستیاب ہوں گی، صدر کو بریفنگ

صدر پاکستان کو گرین پاکستان انیشیٹیو(GPI) کے حالیہ دورے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایس آئی ایف سی (SIFC) کے تحت قائم اس انیشیٹیو میں زراعت، لائیو سٹاک، فشریز، اور گرین ٹورزم کے علاوہ کاربن فٹ پرنٹ (Carbon Footprint) کی تخفیف جیسے اہم شعبوں پر کام جاری ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کے جاری کردہ منصوبوں میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS)، پانی کی مینجمنٹ کا نظام، ایگری مالز (Agri Malls) کا تصور، اور زرعی خدمات سے متعلق کمپنی کا قیام شامل ہیں، لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کا مقصد عام کسان کو اس کے زرعی رقبے سے متعلق حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرنا ہے جن سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کسان نہ صرف اپنے اخراجات اور لاگت میں کمی کر سکتا ہے، بلکہ پیداوار میں بھی 30 سے 40 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے، اسی طرح ایگری مالز (Agri Malls) کے ذریعے کسان کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام زرعی آلات، اعلیٰ نسل کے بیج، کھاداور ادویات، یکساں نرخوں پر دستیاب ہوں گی، سمارٹ اریگیشن سسٹم (Smart Irrigation System) کے ذریعے پانی کے کم استعمال سے زیادہ رقبے کو سیراب کر کے اچھی پیداوار لی جا سکتی ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کے ان اقدام سے پاکستان کو درپیش خوراک کی قلت کے مسئلے پر نہ صرف قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں خود کفالت کے ساتھ ساتھ برآمدات کی صلاحیت کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے، صدر پاکستان کو آگاہ کیا گیا کہ ایس آئی ایف سی (SIFC) اور گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کی کوششوں سے پاکستان میں کئی برسوں کے بعد بمپر فصلیں ہوئی ہیں، صدر پاکستان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام صوبے مل کر ایس آئی ایف سی (SIFC) کے گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل تعاون کر رہے ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی اپنے زرعی رقبے گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کے ساتھ رجسٹر کرانے شروع کر دئیے ہیں جس سے کسانوں کو بہت فائدہ ہو گا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ