3 بندے کیسے تاحیات نااہل کرسکتےہیں؟ نواز شریف نے ایک بار پھر سوال اٹھا دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائںدے کو کیسے تاحیات نااہل کر سکتے ہیں؟

مسلم لیگ ن کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائںدے کو کیسے تاحیات نااہل کر سکتے ہیں؟ مجھے نااہل بھی بیٹے سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے نکالنے پر ہی نہیں رکے، پارٹی صدرات سے بھی مجھے ہٹایا گیا، آپ کو مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا کیا اختیار ہے، نیب کو 6 ماہ میں جعلی مقدمے کا فیصلہ کرنے کا کہا گیا، اعجاز الاحسن کو مانیٹرنگ جج لگایا، مظاہرنقوی نے اتنی جائیدادیں بنائیں، انہیں بھی نیب میں ڈالنا چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں حکومت آنے کے بعد سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملنے بنی گالا گیا، بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ 35 پنکچرز والی بات درست نہیں ہے، ملک کیلئے ساتھ مل کر چلیں، اس کے بعد بانی پی ٹی آئی، طاہرالقادری اور ظہیرالاسلام لندن چلے گئے، لندن میں ہماری حکومت کے خلاف سازش کا جال بُنا گیا، 2014 کے دھرنے کیخلاف پولیس کو استعمال کرنے سے میں نے روکا۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے کہا مسٹر نواز شریف سی پیک آپ کیلئے چین کا تحفہ ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نہ چاہتے تو 2013 میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، میں نے فضل الرحمان سے کہا کہ سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے دیں، فضل الرحمان نے اس وقت ہی کہا کہ ہمارا یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں جلاوطن تھا اس وقت ہمارے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، ہمارے لوگوں پر مقدمات بنائے گئے، گرفتاریاں کی گئیں، ن لیگ کے لوگ آزمائش کی بھٹی میں سے گزرے، سونے میں تولنے کے لائق ہیں، کیا وجہ تھی کہ 93 میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا، 93 میں ہمیں روکا نہ جاتا ملک ٹیک آف کرچکا ہوتا، اس وقت موٹروے بن رہی تھی، معیشت ترقی کر رہی تھی۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت ہم نے بنایا، 5 ارب ڈالر کی پیشکش مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کرنے کا صحیح فیصلہ کیا، ایٹمی طاقت بنانے کا صلہ یہ ملا کہ وزیراعظم کو ہائی جیکر بنا دیا گیا، ایک وزیراعظم کو اس وقت سزائے موت دلوانے کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ