اگیگاکا اہم اجلاس،وفاقی حکومت کو مطالبات پیش کردیئے

اسلام آباد: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کا اجلاس زیر صدارت رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا منعقد ہوا جس میں مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کی گئی۔
پریس کانفرنس میں ملک بھر سے اگیگا کی صوبائی قیادت سمیت اگیگا فیڈرل کی قیادت نے شرکت کی نیز سرکاری ملازمین و پنشنرز کو موجودہ مہنگائی کے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ حکومت وقت اور ملکی اداروں بالخصوص افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔
پریس کانفرنس میں چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجواہ نے مرکزی و صوبائی قائدین سے مشاورت کے بعد مہنگائی میں پسے ہوئے سرکاری ملازمین و پنشنرز کو مالی سال 2024-2025 کے بجٹ میں مندرجہ ذیل مطالبات پر حکومت وقت سے عملدرآمد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے مظلوم سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا ہے :۔
1۔ وفاق کے 14 لاکھ ملازمین میں سے 11 لاکھ ملازمین کو 100 فیصد سے 150 فیصد ذیادہ تنخواہوں دی جا رہی ہیں اسی طرز پر باقی 3 لاکھ محروم ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے ۔
2۔ تمام ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاونس، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے یا پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق بڑھائے جائیں۔
3۔ موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ 2024-2025 میں 100 فیصد اضافے کا اعلان کیا جائے۔
4۔ ھوش ربا مہنگائی کو مدنظر رکھتے ھوئے پنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
5۔ متوقع پنشن اصلاحات اگر انتہائی ضروری ہو تو نئے بھرتی ہونے والے ملازمین پر 01.07.2024 سے عائد کی جائے ۔
6۔ گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی جو حالیہ اپ گریڈیشن/ ون ٹائم ڈسپینشیشن اگلے گریڈز میں دی گئی اور مراعات پچھلے گریٹ کی دی گئی ۔ ان تمام ملازمین کو اگلے گریڈ کی ہی مراعات دی جائیں۔
فیڈرل ملازمین گریڈ 1 تا 16 کی اپگریڈیشن معاہدے کی روح کے مطابق مکمل طور پر خیبر پختون خواہ کی طرز پر کی جائے۔
7۔ مزدور کی اجرت کم از کم پچاس ہزار کی جائے۔
8۔ حاضر سروس تمام کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ایڈھاک، کنٹیجنٹ پیڈ اور ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور اسی حوالے سے مستقبل میں مستقل طور پر پالیسی بنائی جائے۔
9۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی جائیے کہ پنجاب حکومت کے ملازمین کی لیوانکیشمنٹ کے نوٹیفیکیشن جو کہ رننگ بیسک پے کے بجائے انیشل بیسک پے پر کر دیا گیا ہے اسے فوری واپس لیا جائے ۔
10۔ سرکاری اداروں کی نجکاری کے بجائے، سخت اقدامات پر عمل درآمد اور زیادہ موثر انتظامی تقرری کے ذریعے ان اداروں/اثاثوں کو بچانے کے لیے اصلاحات متعارف کی جائیں۔
ٖٖپریس کانفرنس میں افواج پاکستان اور حکومت وقت سے اظہار یکجہتی کی گئی اور 9 مئی 2023 کو ہونے والے دل خراش واقعوں کی بھرپور مذمت کی اور یہ واضح پیغام دیا کہ وفاقی و صوبائی ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے زیر سایہ افواج پاکستان، حکومت اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ ملازمین غیر سیاسی تھے،غیر سیاسی ہیں اور غیر سیاسی رہیں گے اور اپنا حق پر امن طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ھیں۔
پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت وقت ملازمین کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لتے ہوئے آگیگا کی قیادت کو اعتماد میں لے اور مالی سال کے بجٹ 2025-2024 میں ان مطالبات پر مکمل طور پر عملدرآمد کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر بجٹ سے 29 مئی کو صوبائی سطح پر اپنے اپنے صوبوں میں احتجاج کیا جائے گا اور ایک دن قبل 06 اور 07 جون کو تمام صوبائی و وفاقی ملازمین اپنے جائز اور آئینی مطالبات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔
پریس کانفرنس میں آگیگا پاکستان کے مرکزی چیئرمین مین حیدر علی خان استانزئ ، مرکزی صدر چوہدری سرفراز، چیف کوآرڈینیٹر آگیگا پاکستان رحمان علی باجوہ، جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم اشرفی، صوبائی چیئرمین خیبر پختونخوا نصیر شاہ آفریدی، صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا وزیر زادہ، مرکزی صدر نیشنل پروگرام میڈم رخسانہ انور ودیگر صوبائی قائدین اور وفاقی تنظیموں کے عہدے داران نے شرکت کی ۔ اگیگا فیڈرل کی تنظیموں و ایسوسی ایشنز کے نام یہ ھیں لیبر یونیٹی آف آئیسکو، واپڈا پیغام یونین، نیشنل سیونگز یونین، پاک پی ڈبلیو ڈی، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تمام تنظیمیں اور انجمن اساتذہ، پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری ورکرز یونین، لوکو شیڈ پاکستان ریلویز، اسٹیشن ماسٹر یونین ریلویز، پریم یونین ریلویز، فیڈرل کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز، پاکستان پوسٹ نوپ یونین، ریڈیو پاکستان، اسٹیٹ آفس، پاکستان سپورٹس بورڈ، ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف یونین ، اے جی پی آر ، ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ ، فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی اتحاد یونین، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن، قائد اعظم یونیورسٹی, انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، پاکستان علماء سپریم کونسل،آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشنز، آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے قائدین اور فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ