راولپنڈی میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف گھیر ا مزید تنگ، 4 غیر قانونی سکیموں کیخلاف بڑا کریک ڈائون

راولپنڈی: ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹاسک فورس نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف اپنی سخت کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے چار سکیموں جن میں سینچری ٹاؤن، تقوی ٹاؤن، گرین انکلیو، اور روات انکلیو موضع بگہ شیخان اور موضع گڑھا برتھا روات راولپنڈی اور مین کلر سیداں روڈ شامل ہیں کو نشانہ بناتے ہوے آپریشن کیا۔ آپریشن کرتے ہوے سائٹ دفاتر، کنٹینرز، باؤنڈری والز، کرب سٹونز اور پلاٹ ڈیوائیڈرز کو سر بمہر اور مسمار کر دیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد عبدالعامر خٹک، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی آرڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر دھوکہ دہی کی روک تھام اور شہریوں کو استحصال سے بچانے کے لیے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آرڈی اے عوام الناس کو مطلع کرنے کے لیے باقاعدگی سے پریس ریلیز جاری کرتا ہے اور شہریوں کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ آر ڈی اے ویب سائٹ (www.rda.gop.pk) دیکھیں اور صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈیویلپمنٹ کو روکنے کے لیے سابقہ وارننگ کے باوجود مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بکنگ دفاتر کا کام جاری رکھا ہوا تھا۔ یہ آپریشن آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ، تھانہ روات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ آپریشن ٹیم نے کیا۔ آپریسن میں محمد عثمان باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، شیزا بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے، آر ڈی اے سکیم/ بلڈنگ انسپکٹرز اور ٹیم کے دیگر ارکان شامل تھے۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ