وائس چانسلرکے آئی یو سے KfWڈویلپمنٹ بنک جرمنی کے وفد کی ملاقات،خواتین کیلئے سکالرشپ دینے کا اعلان

گلگت( سٹاف رپورٹر)KfWڈویلپمنٹ بنک جرمنی گلگت بلتستان میں خواتین کو انجینئرنگ تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے سکالرشپ دے گی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس بات کا فیصلہ KfW ڈویلپمنٹ بنک جرمنی کے وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کے دوران کیاگیا ۔ ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر نے KfWڈویلپمنٹ بنک جرمنی کے وفد کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں سمیت یونیورسٹی کی تعمیروترقی کے منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی پریڈنٹیشن کے ذریعہ آگاہ کیا۔ KfWڈویلپمنٹ بنک جرمنی کے وفد نے جامعہ قراقرم کی جانب سے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کی فروغ بلخصوص خواتین کو تعلیم دینے کے حوالے خطے میں بہترین کام کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ کے آئی یو کے تعاون سے گلگت بلتستان میں خواتین کو اعلیٰ تعلیم بلخصوص انجینئرنگ کی تعلیم کی طرف لانے کے لیے کام کریںگے اور اس حوالے سے خصوصی سکالرشپس بھی دیں گے تاکہ خواتین زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرسکیں اور معاشرے کی تعمیروترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ملاقات کے بعدکے آئی یو سوشیالوجی اینڈ اینتھروپولوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گلگت بلتستان میں دیہی خواتین کے لیے بجلی کی دستیابی کے عنوان سے KfWڈویلپمنٹ بنک جرمنی کی تعاون سے کی جانے والی حالیہ تحقیق پر وفد کو اسسٹنٹ پروفیسر زوبیر احمد نے پریزنٹیشن بھی دی۔

جامعہ قراقرم آفاق کے تعاون سے گلگت بلتستان کے سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کو تعلیم وتعلم ،پیپر سیٹنگ و اسسمنٹ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرے گی ۔
قراقرم ا نٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے آفاق کے ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ سروسز عامر زیب نے ملاقات کی۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میںوائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے انتظامی وتدریسی آفیسران سمیت آفاق کے زمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات میںٹیچر ٹریننگ ،پیپر سیٹنگ ٹریننگ،اسسمنٹ کو بہتر بنانے ،یوتھ ڈویلپمنٹ و لیڈرشپ سمیت دیگرباہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اورمل کر کام کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں یہ طے پایا کہ آفاق جامعہ قراقرم سے الحاق شدہ سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ و زمہ داران سمیت جامعہ کی فیکلٹی ممبران کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم وتعلم ،پیپر سیٹنگ و اسسمنٹ کے حوالے سے استعداد کار بڑھانے کے لیے ٹریننگ سیشن منعقد کرے گی ۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ