حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد ( شہران چیمہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ اس کے لیے وہ تمام صحافی تنظیموں اور پریس کلبوں کو اعتماد میں لے گی ، صحافیوں کے لیےہیلتھ انشورنس سکیم کے جلد آغاز کر دیا جائے گا ، نیشنل پریس کلب کی مستقل بلڈنگ کی تعمیر اور موجود بلڈنگ کی بہتری اور این پی سی کے لیے سالانہ گرانٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ، انھوں نے ان خیالات کا اظہار این پی سی کی گورننگ باڈی سے ملاقات کے دوران کیا ،ترجمان این پی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی نے صدر اظہر جتوئی کی قیادت میں گذشتہ روز پی ٹی وی ہیڈکواٹر میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے ملاقات کی ، قائم مقام سیکرٹری عون شیرازی ، فنانس سیکرٹری وقار عباسی ، سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدر سید ظفر حسین ہاشمی ، نائب صدر شاہ محمد ، نائب صدر سحریش اسلم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ کے علاوہ ممبران گورننگ باڈی خالد گردیزی ،نوابزادہ خورشید ، ماجد افسر ، احمد منصور، جعفر بلتی ، نوید احمد شیخ، عادل شہزاد ملک ، مشکور علی بھی ملاقات میں موجود تھے ، وفاقی وزیر نے وفد کا خیر مقدم کیا انھوں نے کہا کہ حکومت نیشنل پریس کلب کی بہتری کے حوالے سے نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے ، انھوںنے کہا کہ پریس کلب کو مستقل گرانٹ کی فراہمی کو یقینی کا ارادہ رکھتی ہے اور وہ جلد اس سلسلے میںوزیر خزانہ سے ملاقات کر کے مالی بجٹ میں پریس کلب کے لیے سالانہ گرانٹ مختص کرانے کے معاملے پر بات کریں گے ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کے فوری آغاز کا بھی اعلان کیا ، انھوں نے کہا کہ اس مد میں ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں اور یہ طے کیا گیا ہے کہ جو درخواستیں ملی ہوئی ہیں ان کو ادائیگیاں کر دی جائیں ، انھوں نے کہا کہ صحافی برادری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، کوشش ہے کہ جہاں کہیں کسی صحافی کے ساتھ کوئی واقعہ پیش آتا ہے اس کو فوری حل کیا جائے ،جہاں زیادتی ہو وہاں معذرت بھی کی جائے ، میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے کوئی اختلاف نہیں لیکن ان کے خیال میں اخبارات جو ختم ہوتے جا رہے ہیں ، ان کو بھی زندہ ر ہنا ہے ،ان کی بھی جتنی معاونت کر سکے کریں گے ، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک میڈیا زندہ ہے معاشرہ زندہ ہے ، انھوں نے ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام سے متعلق کہا کہ یک طرفہ قانون نہیں بنانا چاہتے ، اس پر تمام میڈیا تنظیموں اور پریس کلب سے مشاورت کی جائے گی ، آپ کو بھی اعتماد میں لیں گے ، انھوں نے کہا ایک ایسی باڈی ضرور ہونی چاہیے کہ اگر کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوتی ہے وہ اس کے سامنے جا کر اپنا مسئلہ تو بیان کر سکے ،وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا ٹاون فیز ٹو کو جلد ممکن بنانے اور نیشنل پریس کلب کی مستقل عمارت کی تعمیر کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ، اور کہا کہ اس حوالے سے کو کچھ کر ہو سکے گا ضرور کریں گے ، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی اور قائم مقام سیکرٹری عون شیرازی نے وفاقی وزیر کو پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ بھی ان کے حوالے کیا جبکہ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے فوری گرانٹ کی صورت میں10 لاکھ روپے کا چیک صدر نیشنل پریس کلب کے حوالے سے کیا۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ