اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے دارالحکومت میں ایران کے سفارت خانے نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق صدرابراہیم رئیسی اوردیگرعہدیداروں کی یاد میں قومی پرچم سرنگوں کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق صدر سید ابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر ساتھی وفد کی یاد اور یاد میں اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے پرچم سرنگوں کردیا۔